کابینہ
کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا اور سرٹی فائیڈ پریکٹیسنگ اکاؤنٹنٹس، آسٹریلیا کے درمیان باہمی طور پر تسلیم کرنے کے معاہدے کو منظوری دی
Posted On:
20 APR 2021 3:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 اپریل 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور سی پی اے (سرٹی فائیڈ پریکٹیسنگ اکاؤنٹنٹ) آسٹریلیا کے درمیان باہمی طور پر تسلیم کرنے کے معاہدے (ایم آر اے) کو منظوری دی ہے۔
معاہدے کی تفصیلات :
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور سی پی اے (سرٹی فائیڈ پریکٹیسنگ اکاؤنٹنٹ) آسٹریلیا کے درمیان باہمی طور پر تسلیم کرنے کے معاہدے کے تحت دونوں فریقین آسٹریلیا اور بھارت میں اکاؤنٹنگ کی معلومات کے فروغ ، فروفیشنل اور دانشورانہ ترقی، اپنے متعلقہ ارکان کے مفاد کو آگے بڑھانے اور اکاؤنٹنگ پروفیشن کی ترقی میں مثبت طریقے سے تعاون کے لئے باہمی تعاون کا فریم ورک قائم کرنے کے لئے کام کریں گے۔
اثر:
ایم آر اے کی منشا :
- دونوں اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹس کے درمیان کام کاجی تعلقات کو فروغ دینا
- اپنے ارکان ، طلبا اور ان کی تنظیموں کے بہترین مفاد میں باہمی طور پر مفید تعلقات کو فروغ دینا
- دونوں ممالک میں اپنی جانب سے پروفیشنلز کے آنے جانے میں اضافہ، جس سے چھوٹے درمیانی کاروبار کے لئے ایک نئی جہت پیدا ہوگی۔
- دونوں اکاؤٹینسی انسٹی ٹیوٹ کو گلوبلائزڈ ماحول میں اس پروفیشن کو درپیش نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں قائدانہ رول ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
فائدے:
دونوں انسٹی ٹیوٹس کے درمیان معاہدے سے توقع ہے کہ انڈین چارٹرڈ اکاؤنٹ کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے بھارت کو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔
نفاذ کی حکمت عملی اور نشانے:
ایم آر اے میں دوسرے فریق کے ایسے ارکان کی، جنہوں نے امتحان، تربیت اور دونوں فریقوں کے لئے عملی تجربہ کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے رکنیت حاصل کی ہے، اہلیت کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کا التزام ہے، جس کے کہ وہ اپنی موجودہ اکاؤٹنسی کی اہلیت کے لئے مناسب کریڈٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرے فریق کو جوائن کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ آئی سی اے آئی اور سی پی اے آسٹریلیا دونوں ایک دوسرے کی اہلیت، تربیت کو تسلیم کرنے کے لئے ایک باہمی طور پر تسلیم کرنے کا معاہدہ تیار کریں گے اور بریجنگ میکانزم مقرر کرتے ہوئے ارکان کو داخلہ دیں گے۔
پس منظر:
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایکٹ 1949کے تحت قائم کیا گیا ایک قانونی ادارہ ہے، جس کا مقصد بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹسی کے پروفیشن کی ضابطہ بندی کرنا ہے۔سی پی اے آسٹریلیادنیا کے بڑی اکاؤنٹنگ اداروں میں شمار ہوتا ہے، جس کے ارکان کے تعداد 160000 ہے جو کہ دنیا بھر کے 150 ممالک اور خطوں میں کام کرتے ہیں اور تعلیم ، تربیت ، تکنیکی مدد اور وکالت کے شعبوں میں خدمات فراہم کراتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3847
(Release ID: 1713041)
Visitor Counter : 221
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam