وزارت خزانہ
کابینہ نے مالیاتی بل، 2021 میں ترمیم کی منظوری دی
Posted On:
20 APR 2021 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20 اپریل ، 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مالیاتی بل 2021 میں حکومت کی ترامیم کے لئے سابقہ تاریخ سے منظوری دی ہے (اسے 28 مارچ 2021 کو مالیاتی ایکٹ، 2021 کے طور پر نافذ کیا گیا تھا)۔
یہ ترامیم ان تجاویز کو واضح اور معقول بنانے کے ساتھ ساتھ مالیاتی بل میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے ضروری تھیں۔
مقاصد:
مالیاتی بل،2021 میں حکومت کی ترامیم سے بل میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں اسٹیک ہولڈر کے خدشات کو دور کرکے تمام ٹیکس دہندگان کو ایک مساوی اور جامع ماحول فراہم کیا جائے گا۔
مالیاتی بل2021 میں حکومت کی ترامیم میں ٹیکس کی تجاویز ہیں جو حکومت کے لئے بروقت محصول وصول کریں گی اور ٹیکس دہندگان کی شکایات کو دور کرکے موجودہ دفعات کو ہموار کریں گی۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3862
(Release ID: 1713017)
Visitor Counter : 174