صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

گھریلو استعمال کے لئے ویکسینز کی دستیابی کو وسعت دینے اور ٹیکہ کاری کے کوریج اور رفتار میں تیزی لانے کے لئے مرکز نے بیرونی ممالک میں تیار کی گئی کووڈ۔ 19 کی ایسی ویکسین کے لئے ہنگامی منظوری کی رفتار تیز کی ہے، جن کے لئے دیگر ممالک میں ہنگامی استعمال کا اختیار دیا گیا ہے

Posted On: 13 APR 2021 1:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13   اپریل 2021،           بھارت نے کووڈ 19 عالمی وبا کا سامنا کرنا کے لئے ایک فعال طریقے سے جامع  نظریہ اختیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں  مئی 2020 تک  بھارت نے  ویکسین تیار کئےجانے کے لئے  آر این ڈی کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے  پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کی صدارت میں ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی اور  کووڈ ویکسی نیشن پروگرام  کے نفاذ میں مدد کرنے کے لئے   اگست 2020 میں نیتی  آیوگ کے رکن  کی صدارت میں ایک ایکسپرٹ گروپ کی تشکیل کی تھی۔ اسی حکمت عملی کی وجہ سے بھارت  ایسا پہلا ملک بننے میں کامیاب ہوا جس کے پاس  گھریلو ٹیکہ کاری کی مہم کےلئے دو ’میڈ ان انڈیا‘ کووڈ ویکسین ہیں ۔

مرکز کے ذریعہ اختیار کی گئی کووڈ کنٹرول اور بندوبست حکمت عملی کا  ٹیکہ کاری ایک اہم ستون ہے۔ اس وقت نیشنل ریگولیٹر  (ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا) کی جانب سے  بھارت بایو ٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ  (بی بی آئی ایل) کی کو ویکسین اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کی کووی شیلڈ ان دوویکسینوں کو  ہنگامی استعمال  کا اختیار  (ای یو اے) دیا گیا ہے۔

عالمی وبا سے لڑنے کے لئے دستیاب  ویکسین  کی باسکٹ  میں اضافے کے ساتھ ساتھ  گھریلو ٹیکہ کاری پروگرام  کےکوریج  اور رفتار  میں تیزی لانے  پر  کووڈ 19 کے لئے  ویکسین لگائےجانےسے متعلق قومی ماہرین کے گروپ  (این ای جی وی اے سی) کی 23 ویں میٹنگ  11 اپریل 2021 کو  منعقد کی گئی، جس کی صدارت  نیتی آیوگ کے رکن (صحت)  ڈاکٹر وی کے پال نے کی۔

مفصل  غور و خوض کے بعد  این ای جی وی اے سی نے سفارش کی کہ  کووڈ ۔ 19 کی  بیرونی ممالک میں تیار کردہ ایسی  ویکسین ، جن کو   یو ایس ایف ڈی اے، ای ایم اے، یو کے، ایم ایچ آر اے، پی ایم ڈی اے جاپان  کے ذریعہ  محدود استعمال  کے واسطے  ہنگامی منظوری دی گئی ہے یا  جو  ڈبلیو ایچ او (ہنگامی استعمال کی فہرست) میں درج ہیں، کو  بھارت میں ہنگامی استعمال کی منظوری دی جائے۔ جس کے لئے  نیو ڈرگ اینڈ کلینکل ٹرائل  رولز  2019 کی دوسری  فہرست کے تحت مذکورہ  ضابطوں کے مطابق  مقامی کلینکل ٹرائل کی جگہ  منظوری کے بعد متوازی  بریجنگ کلینکل ٹرائل  کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ  ایسی غیر ملکی ویکسین  کے  پہلے 100 استفادہ کنندگان پر  ملک کے اندر مزید  ٹیکہ کاری پروگرام  شروع کئے جانے سے قبل  تحفظ  کے سلسلے میں سات دن تک نظر رکھی جائے گی۔

مرکزی حکومت نے  مناسب  غور و فکر کے بعد  این ای جی وی اے سی کی سفارش منظوری کی ہے۔

اس فیصلے سے  بھارت کو  ایسی غیر ملکی ویکسین  تک  تیزی سے رسائی کی سہولت ملےگی اور  اس  سے بلک ڈرگ میٹیریل  سمیت  درآمدات ،  گھریلو  صلاحیت وغیرہ کے بہترین استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی، جس سے  ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت  اور  گھریلو استعمال کے لئے  ویکسین کی مجموعی دستیاب کو فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-3679

                         


(Release ID: 1711567) Visitor Counter : 298