عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

mمرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عملہ و تربیت محکمہ کے ذریعہ کی گئی تدابیر کا جائزہ لیا


پینتالیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے سبھی مرکزی حکومت کے ملازمن سے جلد از جلد ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں سے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے جاری کی گئیں رہنما ہدایات / مشاورت (ایڈوائزری) کو اپنانے کی اپیل کی



Posted On: 07 APR 2021 5:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  7/اپریل2021 ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جواہری توانائی اور خلا کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خاص طور پر حالیہ دنوں میں کووڈ-19 کے انفیکشن میں آئی تیزی کے پیش نظر اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عملہ و تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) کے ذریعہ کی گئی تدابیر کا آج جائزہ لیا۔

جائزہ میٹنگ میں مرکزی سکریٹری ڈی او پی ٹی، دیپک کھانڈیکر، انتظامی اصلاحات کے مرکزی سکریٹری اندیور پانڈے، مرکزی سکریٹری و اسٹیبلشمنٹ افسر کے سرینواسن، مرکزی سکریٹری آلوک رنجن، سکریٹری (ایکویلنٹ) سجاتا چترویدی، جوائنٹ سکریٹری پنشن ایس این ماتھر اور ڈی او پی ٹی، اے آر پی جی اور محکمہ پنشن سمیت عملہ کی وزارت کے مختلف محکموں کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

3616-a.jpg

قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کے انفیکشن میں حالیہ دنوں میں آئی تیزی کے پیش نظر ڈی او پی ٹی نے ایک آفس میمورنڈم جاری کیا ہے، جس میں 45 سال سے زیادہ عمر کے سبھی مرکزی حکومت کے ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکہ لگوائیں، تاکہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا جاسکے۔ اس طرح کے سرکاری ملازمین کو ٹیکہ کاری کے بعد بھی کووڈ-19 سے متعلق مناسب برتاؤ پر عمل کرتے رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ جیسے کہ ہاتھوں کی مسلسل دھلائی/ سینیٹائزیشن، ماسک/ فیس کور پہننا، سماجی فاصلے کا خیال رکھنا وغیرہ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے میٹنگ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وقتاً فوقتاً عملہ کی وزارت کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہدایت اور اس کی روک تھام سے متعلق رہنما ہدایات جاری کرتی رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت گہرائی سے صورت حال کی نگرانی کررہی ہے اور ٹیکہ کاری کو ترجیح دینے کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی کی بنیاد پر 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سبھی افراد ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سبھی سرکاری ملازمین کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس ٹیکہ کاری کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں تاکہ ان کی اور ساتھ ہی ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

مرکزی وزیر نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حکومتوں سے بھی مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے جاری کی گئی رہنما ہدایات / صلاح کو اپنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ صرف سرکاری افسران کے بھلے کے لئے ہی نہیں بلکہ کووڈ-19 کے سبب بیمار پڑنے والے سرکاری ملازمین کے سبب ہونے والے کام کاج کے دن سے متعلق نقصان کو کم کرنے کے لئے بھی یہ ضروری ہے۔

3616-b.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ وبا کے گزشتہ ایک سال کے دوران ڈی او پی ٹی نے سرکاری دفاتر میں عمل کئے جانے کے لئے کچھ رہنما ہدایات تیار کی تھیں، جس کا مقصد نہ صرف کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا تھا بلکہ بغیر کسی کے دفتر کے کام کاج کو مؤثر ڈھنگ سے چلانا بھی تھا۔ انھوں نے کہا کہ ڈی او پی ٹی کے ذریعہ تیار کیا گیا ورک فرام ہوم (ڈبلیو ایف ایچ) پروٹوکول اتنا کامیاب رہا ہے کہ کئی بار کام کاج کی پروڈکٹیوٹی عام حالات سے بھی زیادہ رہی، کیونکہ سرکاری افسران  اختتام ہفتہ یا چھٹیوں کے دن بھی آن لائن کام کررہے تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ ایک سال کے تجربے سے کووڈ انفیکشن میں حالیہ دنوں میں آئی تیزی کو روکنے کے لئے مؤثر طریقے سے تدابیر کرنے اور انھیں نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3616

11.04.2021


(Release ID: 1711082) Visitor Counter : 231