وزیراعظم کا دفتر

امریکی صدر کے خصوصی سفیر برائے ماحولیات، جناب جان کیری نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

Posted On: 07 APR 2021 8:34PM by PIB Delhi

 

امریکی صدر کے خصوصی سفیر برائے ماحولیات، جناب جان کیری نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جناب جان کیری نے صدر بائیڈن کی طرف سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے کواڈ لیڈران کی چوٹی کانفرنس سمیت حالیہ دنوں صدر بائیڈن کے ساتھ ہوئی گفتگو کو محبت کے ساتھ یاد کیا اور جناب کیری سے صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو ان کی طرف سے نیک خواہشات پیش کرنے کی درخواست کی۔

جناب کیری نے وزیر اعظم مودی کو بھارت میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ہوئی کامیاب اور نتیجہ خیز بات چیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بھارت کی امید افزا قابل تجدید توانائی کی اسکیم سمیت ماحولیات سے متعلق اقدام کو مثبت طریقے سے لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو 23-22 اپریل، 2021 کو ہونے والی ماحولیات پر لیڈران کی چوٹی کانفرنس کے بارے میں اختصار سے بتایا۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ بھارت پیرس معاہدہ کے تحت قومی سطح پر متعینہ تعاون کو پورا کرنے کے لیے پابند عہد ہے اور ان اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں بڑھنے والے کچھ ہی ممالک ہیں۔ جناب کیری نے کہا کہ امریکہ اپنی طرف سے بھارت کی سبز ٹیکنالوجیوں تک کفایتی پہنچ اور مطلوبہ مالیات کو سہل آمیز بناکر اس کے ماحولیاتی منصوبوں کو پوری حمایت فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خاص طور سے سبز ٹیکنالوجیوں کے مالیاتی اختراع اور تیزی سے عمل پر بھارت اور امریکہ کے درمیان تعاون کا دوسرے ممالک پر مثبت اثر پڑے گا۔

*****

ش ح – ق ت – م ف

U No.3620

 



(Release ID: 1711081) Visitor Counter : 166