وزارت خزانہ

مالی سال 2020-21کے لیے براہ راست ٹیکسوں  کی عارضی وصولی میں تقریباً 5 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے


خالص براہ راست ٹیکسوں کی وصولی مالی سال2020-21کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے نظر ثانی شدہ اندازے 9.05 لاکھ کروڑ روپئے کے 104.46 فیصد کو ظاہر کرتی ہے

مالی سال 2020-21کے لیے پیشگی ٹیکس وصولی 4.95 لاکھ کروڑ روپئے ہی جو تقریباً 6.7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے

مالی سال2020-21کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی خالص وصولی نے وبائی بیماری کووڈ-19 کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے باوجود اضافے کا رجحان ظاہر کیا ہے

مالی سال 2020-21 میں 2.61 لاکھ کروڑ روپئے کے ریفنڈ جاری کئے گئے

Posted On: 09 APR 2021 12:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،09مارچ ، 2021،     مالی سال 2020-21 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے عارضی اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خالص وصولی 9.45 لاکھ کروڑ روپئے رہی۔ براہ راست ٹیکسوں کی خالص وصولی جن میں 4.57 لاکھ کروڑ روپئے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور ذاتی انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) نیز 4.88 لاکھ کروڑ روپئے کا سکیورٹی لین دین ٹیکس (ایس ٹی ٹی) بھی شامل ہے۔ براہ راست ٹیکسوں کی وصولی مالی سال2020-21کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی وصولی کے نظر ثانی شدہ اندازے 9.05 لاکھ کروڑ روپئے کے 104.46 فیصد کو ظاہر کرتی ہے۔

مالی سال 2020-21کے لیے  براہ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولی (ریفنڈ کے بعد) 12.06 لاکھ کروڑ روپئے رہی۔ اس میں 6.31 لاکھ کروڑ روپئے کا کارپوریشن ٹیکس (سی آئی ٹی) اور ذاتی انکم ٹیکس (پی ا ٓئی ٹی) جس میں 5.75 لاکھ کروڑ روپئے کا سکیورٹی لین دین ٹیکس بھی شامل ہے؛ 4.95 لاکھ کروڑ روپئے کا پیشگی ٹیکس؛ برسر موقع جمع کیا جانے والا ٹیکس (جس میں مرکزی ٹی ڈی ایس) بھی شامل ہے 5.45 لاکھ کروڑ روپئے کا؛ خود اندازہ لگا کر نکالا گیا 1.07 لاکھ کروڑ روپئے کا ٹیکس ؛42372 کروڑ روپئے کا ریگولر جائزہ ٹیکس؛ 13237 کروڑ روپئے کا ڈیویڈینٹ ڈسٹریبیوشن ٹیکس اور  2612 کروڑ روپئے مختلف مدوں کے تحت آنے والا ٹیکس۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LTDV.jpg

انتہائی چیلنج بھرا سال ہونے کے باوجود مالی 2020-21 میں پیشگی ٹیکس کی وصولی 4.95 لاکھ کروڑ روپئے رہی جو  پچھلے مالی سال  کی وصولی 4.64 لاکھ کروڑ روپئے سے  تقریباً ً 6.7 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2020-21 میں 2.61 لاکھ کروڑروپئے ریفنڈ کئے گئے جبکہ مالی سال 2019-20 میں 1.83 لاکھ کروڑ روپئے ریفنڈکئے گئے تھے۔ اس طرح پچھلے مالی سال سے تقریباً 42.1 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مندرجہ بالا اعداد وشمار ابھی عارضی ہیں اور  وصولی کی پوری معلومات حاصل ہونے کے بعد تبدیل ہوسکتے ہیں۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3563


(Release ID: 1710817) Visitor Counter : 257