وزارت دفاع

قزاخستان کے وزیردفاع دوطرفہ بات چیت کے لئے ہندوستان کے دورے پر

Posted On: 07 APR 2021 12:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07؍اپریل :قزاخستان جمہوریہ  کے وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف 7سے 10اپریل  ،  2021تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔قزاخستان کے وزیردفاع طے شدہ پروگرام کے مطابق آج جودھ پورپہنچیں گے۔ امید ہے کہ میٹنگوں کے سلسلے میں وہ جیسلمیر ، نئی دہلی اورآگرہ بھی جائیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ دفاعی اداروں کا بھی دورہ کریں گے ۔

9اپریل ، 2021کو لیفٹیننٹ  جنرل نورلان یرمیک بائف نئی دہلی میں وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ایک دوطرفہ میٹنگ کریں گے۔لیفٹیننٹ جنرل نورلان یرمیک بائف کے دوبارہ قزاخستان کے وزیردفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اب تک کی پہلی میٹنگ ہوگی ۔

دونوں وزراء کے درمیان پچھلی ملاقات 5ستمبر 2020کو شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے حاشیئے پر ہوئی تھی ۔ قزاخستان کے وزیردفاع کی طرف سے ہندوستان کا یہ دورہ ہندوستانی وزیردفاع کی دعوت پر کیاجارہاہے ۔

***************

( ش ح ۔س ب ۔ع آ،07.04.2021)

U-3480


(Release ID: 1710076) Visitor Counter : 194