وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے بحری جہازوں  کو میزائل  حملے سے محفوظ کرنے کے لئے جدید   چیف  ٹیکنا لوجی   تیار کی    

Posted On: 05 APR 2021 12:39PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،05 اپریل / دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے ، بحریہ کے  جہازوں کو دشمن کے میزائل حملے سے محفوظ رکھنے کی خاطر جدید چیف ٹیکنا لوجی تیار کی  ہے ۔  ڈی آر ڈی او کی ایک لیبارٹری ، ڈیفنس لیباریٹری جودھ پور (ڈی ایل جے) نے ، اِس اہم ٹیکنالوجی کی تین نمونے تیار کئے ہیں ، جن میں  مختصر فاصلے کا چیف راکٹ (ایس آر سی آر) ، اوسط دوری کا چیف راکٹ (ایم آر سی آر) اور فاصلے والا چیف راکٹ (ایل آر سی آر) شامل ہیں ، جو بھارتی بحریہ کی معیاری  ضروریات کو پورا کریں گے ۔  جی ایل جے کے ذریعے  جدید چیف  ٹیکنالوجی میں  کامیابی  ‘ آتم نربھر بھارت ’ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔

          حال ہی میں بھارتی بحریہ نے  ، ان تینوں نمونوں کی آزمائش بھارتی بحریہ کے جہازوں پر بحیرۂ ہند میں  کی تھی اور ان کی کار کردگی اطمینان بخش پائی تھی ۔

چیف ٹیکنا لوجی تحفظ کے لئے ایک الیکٹرانک ٹیکنا لوجی ہے ، جسے پوری دنیا میں بحریہ کے جہازوں کو   دشمن کے راڈار اور ریڈیو فریکوینسی سے چلنے والے میزائلوں سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔  اس ٹیکنا لوجی کی اہمیت ، اِس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ  ہوا میں تعینات کردہ چیف مادہ بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے  دشمن کے میزائلوں کو بھٹکانے  کا کام کرتا ہے ۔

ڈی آر ڈی او نے   دشمنوں کی طرف سے مستقبل میں لا حق  خطرات سے نمٹنے کے لئے مہارت حاصل کر لی ہے ۔ یہ ٹیکنا لوجی  بڑی مقدار میں پیداوار کے لئے  صنعت کو فراہم کی جا رہی ہے ۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ، اس کامیابی کے لئے ڈی آر ڈی او ، بھارتی بحریہ اور صنعت کو مبارکباد دی ہے ۔

دفاع کے  تحقیق  و ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور  ڈی آر ڈی او  کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھارتی بحریہ کے  جہازوں کے تحفظ کے لئے ، ملک میں  اِس اہم ٹیکنا لوجی  کی  تیاری میں شامل  ٹیموں کی کوششوں کی ستائش کی ہے ۔

بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمیرل جی اشوک کمار نے  مختصر وقت میں  ملک میں  عسکری اہمیت  کی حامل ٹیکنا لوجی  تیار کرنے  اور   اسے  بڑی  مقدار میں پیداوار کے لئے منظور کرنے کے لئے  ڈی آر ڈی او کی کوششوں   کی ستائش کی ہے ۔

 

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 05.04.2021  )

U. No. 3395


(Release ID: 1709773) Visitor Counter : 250