صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں مجموعی طور پر 7.3 کروڑ سے زیادہ لوگوں کوویکسین کی خوراک دی گئی
آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روزانہ نئے معاملوں میں تیزی سےاضافہ جاری
’’ گہری تشویش والی ریاستوں‘‘ میں فعال معاملوں میں غیر معمولی اضافہ
کابینہ سکریٹری نے تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
03 APR 2021 11:29AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،03 اپریل، 2021/
کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ایک اہم پیش رفت میں، ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعدادآج 7کروڑ سے تجاوز کرگئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول عبوری رپورٹ کے مطابق1153614 سیشنز کے ذریعے 73054295 کروڑ ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ان میں8932642 صحت کارکنان ایچ سی ڈبلیوز کو (پہلی خوراک)، 5296666 صحت کارکنان کو (دوسری خوراک) جبکہ9571610 ایف ایل ڈبلیوز کو (پہلی خوراک) اور3992094 صفحہ اوّل کے کارکنان (ایف ایل ڈبلیوز)کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔اور 45 سال سے زیادہ عمر والے 683946 مستفدین کو (پہلی خورک) اور 683946 مستفدین کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔
مجموعی طور پر 6 کروڑ سے زیادہ (63081589) لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے ، جبکہ تقریباً ایک کروڑ (9972706) لوگوں کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔
ایچ سی ڈبلیوز
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
45 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
میزان
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
89,32,642
|
52,96,666
|
95,71,610
|
39,92,094
|
4,45,77,337
|
6,83,946
|
7,30,54,295
|
جاری ٹیکہ کاری مہم کے 77ویں روز (2 اپریل2021) تک 3093795 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ 35624سسیشنز میں2887779 مستفدین کو پہلی خوراک دی گئی اور206016مستفدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
مورخہ 02 اپریل 2021
|
ایچ سی ڈبلیوز
|
ایف ایل ڈبلیوز
|
45 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
مجموعی حصولیابی
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
43,439
|
18,712
|
92,887
|
44,569
|
27,51,453
|
1,42,735
|
28,87,779
|
2,06,016
|
ملک کی آٹھ ریاستوں، مہاراشٹر، کرناٹک، چھتیس گڑھ، دہلی تمل ناڈو، اتر پردیش، پنجاب اور مدھیہ پردیش میں مسلسل روزانہ کووڈ کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع ہے۔ 81.42 فیصد نئے معاملے ان ہی آٹھ ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں89129نئے معاملے سامنےآئے ہیں۔
مہاراشٹر میں یومیہ بنیاد پر سب سے زیادہ 47913نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 4991 ، تو چھتیس گڑھ میں 4174 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
جیسا کہ درج ذیل گراف میں دکھایا گیا ہے،12 ریاستوں میں روزانہ نئے معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد658909 تک پہنچ گئی۔ملک میں موجودہ فعال معاملوں کی تعداد، ملک بھرکے مجموعی مثبت معاملوں کا 5.32فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی فعال معاملوں میں44213 معاملوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔
درج ذیل گراف میں گذشتہ دو ماہ (03 فروری 2021 تا 03 اپریل 2021) میں درج فہرست 10 ریاستوں میں فعال معاملوں کی تعداد میں اضافے کا تقابلی تجزیہ پیش کیاگیا ہے۔ مہاراشٹر نے اس عرصہ کے دوران نوگنا چھلانگ لگائی ہے، جہاں فعال معاملات کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ رونما ہوا ہے۔ فیصد کے لحاظ سے ، پنجاب میں مثبت معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔
ملک بھر میں مجموعی فعال معاملوں میں سے 77.3 فیصد معاملے، پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، چھتیس گڑھ، کیرالہ اور پنجاب میں درج ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طورپر فعال معاملوں میں سے تقریباً 60فیصد (59.36 فیصد) معاملے صرف مہاراشٹر میں درج ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں فعال معاملوں کی تعداد میں سے 50 فیصد معاملےدس اضلاع میں درج ہوئے ہیں۔
کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں، ڈائریکٹر جنرل پولیس اور ہیلتھ سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں اُن 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی، جہاں گذشتہ دو ہفتوں میں کووڈ-19 کے سبب یومیہ معاملوں اور یومیہ اموات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ان 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جنہیں ’’گہری تشویش والی ریاستوں‘‘ کے زمرے میں رکھا گیا ہے، کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فعال معاملوں ور یومیہ اموات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے فوری اور انتہائی مؤثر قدم اٹھائیں، اس کے لئے جانچ میں اضافہ، کنٹنمنٹ علاقوں میں سختی، فوری طور پر رابطوں کا سراغ لگانا اور کووڈ سے متعلق مناسب طرز عمل کانفاذ اور معیاری کلینیکل منیجمنٹ پروٹوکول پر عمل کریں جو اس سے پہلے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کیا گیا تھا۔اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مرکز، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صحت عامہ کے اقدام اور کووڈ-19 سے لڑنے کے لئے کلینیکل منیجمنٹ کے طور پر تمام وسائل اور امداد مسلسل فراہم کرتا رہے گا۔
ہندوستان میں صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد آج 11569241ہے۔ قومی سطح پر صحتیابی کیشرح93.36 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں44202 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 714 اموات درج ہوئی ہیں۔
اموات کے نئے معاملات میں سے85.85 فیصد معاملے 6 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (481) درج ہوئی ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 57 یومیہ اموات درج کی گئیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میں اڈیشہ، آسام، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی، ناگالینڈ، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ،سکم، لکش دیپ،میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر، اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔
*****
ش ح۔ ن ر (03.04.2021)
U NO: 3325
(Release ID: 1709361)
Visitor Counter : 283
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Malayalam