صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مہاراشٹر، کرناٹک، پنجاب، مدھیہ پردیش، گجرات، کیرالا، تمل ناڈو اور چھتیس گڑھ میں بڑی تعداد میں یومیہ نئے معاملات سامنے آئے
ملک بھر میں ٹیکہ کاری کوریج چھ کروڑ سے تجاوز کرگئی
Posted On:
29 MAR 2021 11:17AM by PIB Delhi
آٹھ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، پنجاب، مدھیہ پردیش، گجرات، کیرالا، تمل ناڈو اور چھتیس گڑھ میں بڑی تعداد میں کووِڈ کے یومیہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ نئے معاملات میں سے 84.5 فیصد معاملات انہیں 8 ریاستوں میں درج کیے گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68020 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔
مہاراشٹر میں بڑی تعداد میں 40414 نئے یومیہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 3080 جبکہ پنجاب میں 2870 نئے معاملات سامنے آئے۔
درج ذیل گراف دس ریاستوں میں یومیہ نئے معاملات میں اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔
بھارت میں مجموعی طور پر سرگرم معاملات کی تعداد آج 521808 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں موجودہ سرگرم معاملات کی تعداد، بھارت کے مجموعی مثبت معاملات کا 4.33 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی کیس لوڈ میں 35498 کیسوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔
پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کیرالا، پنجاب، کرناٹک اور چھتیس گڑھ میں ملک بھر کے مجموعی ایکٹیو کیسوں کے 80.17 فیصد معاملات ہیں ۔
17 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط (8724)کے مقابلے میں فی ملین کم معاملات ہیں۔
19 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط کے مقابلے میں فی ملین زیادہ معاملات ہیں۔
دوسری جانب، بھارت میں مجموعی ٹیکہ کاری کوریج 6 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
آج صبح 7 بجے تک عارضی رپورٹ کے مطابق، 992483 سیشنوں کے ذریعہ 6.05 کروڑ (60530435) سے زائد ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ان میں 8156997 حفظانِ صحت کارکنان (پہلی خوراک)، 5178065 حفظانِ صحت کارکنان (دوسری خوراک)، 8912113 ہراول دستے کے کارکنان (پہلی خوراک)، ایک سے زیادہ مخصوص بیماریوں کے شکار 45 برس سے زائد عمر کے 6731223 مستفیدین (پہلی خوراک) اور 60 برس سے زائد عمر کے 27859901 مستفیدین کی ٹیکہ کاری کی گئی۔
حفظانِ صحت کارکنان
|
ہراول دستے کے کارکنان
|
ایک سے زیادہ مخصوص بیماریوں کے حامل 45 برس سے زیادہ 60 برس سے کم عمر کے افراد
|
60 برس سے زائد عمر کے افراد
|
کل تعداد
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
81,56,997
|
51,78,065
|
89,12,113
|
36,92,136
|
67,31,223
|
2,78,59,901
|
6,05,30,435
|
ملک بھر میں انجام دی گئی ٹیکہ کاری میں سے 60 فیصد ٹیکہ کاری آٹھ ریاستوں میں انجام دی گئی
ٹیکہ کاری مہم کے 72 ویں دن (28 مارچ 2021) تک، مجموعی طور پر 260653 ٹیکے کی خوراکیں دی گئیں۔ جن میں سے 218798 مستفیدین کی ٹیکہ کاری پہلی خوراک کے لئے 7465 سیشنوں کے دوران کی گئی اور 41855 حفظانِ صحت کارکنان اور ہراول دستے کے کارکنان نے ٹیکے کی دوسری خوراک حاصل کی۔
تاریخ 28 مارچ 2021
|
حفظانِ صحت کارکنان
|
ہراوس دستے کے کارکنان
|
ایک سے زیادہ بیماریوں کے حامل 45 برس سے زائد اور 60 برس سے کم عمر کے افراد
|
60 برس سے زائد عمر کے افراد
|
مجموعی حصولیابی
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراکٍ
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
4,189
|
2,468
|
22,067
|
39,387
|
57,561
|
1,34,981
|
2,18,798
|
41,855
|
بھارت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد آج 11255993 ہوگئی۔ قومی صحتیابی کی شرح 94.32 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32231 افراد صحتیاب ہوئے۔
17874 صتحیابیوں کے نئے معاملات کے ساتھ مہاراشٹر میں واحد دن میں سب سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 291 اموات درج کی گئیں۔
اموات کے نئے معاملات میں سے 81.79 فیصد معاملات 7 ریاستوں میں سامنے آئے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (108) درج کی گئیں۔ پنجاب میں 69 یومیہ اموات درج کی گئیں۔
18 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط (117) کے مقابلے میں فی ملین کم اموات واقع ہوئیں۔
اسی طرح، 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ اموات واقع ہوئیں۔
15 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ19 کی وجہ سے موت کا ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ یہ ریاستیں ہیں، آسام، اتراکھنڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، لداخ (مرکز کا زیر انتظام علاقہ)، دمن اور دیو، دادر اور ناگر حویلی، لکشدیپ، منی پور، تری پورہ، سکم، میگھالیہ، میزورم، انڈمان اور نکوبار جزائر، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش۔
ش ح ۔اب ن
U-3162
(Release ID: 1708274)
Visitor Counter : 261
Read this release in:
Hindi
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam