وزارتِ تعلیم

یکم اپریل سے کیندریہ ودیالیہ میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا 


رجسٹریشن پورٹل یکم اپریل سے 19 اپریل تک کھلا رہے گا
 
ملک بھر کے تمام کیندریہ ودیالیہ میں کلاس 1 کے لئےآن لائن اندراج ہوگا

Posted On: 27 MAR 2021 4:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 27 مارچ    تعلیمی سال 2021-222 کے لئے کیندریہ ودیالیہ  کی کلاس 1 میں داخلے کے لئے آن لائن رجسٹریشن یکم اپریل 2021 سے شروع ہوگا ، جبکہ کلاس 2 اور اس سے اوپر کے کلاسوں کے لیے رجسٹریشن آف لائن موڈ میں 8 اپریل 2021 سے شروع ہوگا۔

کلاس 1 کے لئے ، آن لائن رجسٹریشن یکم اپریل 2021 کو صبح 10:00 بجے شروع ہوگا اور 19 اپریل 2021 کو شام 7:00 بجے بند ہوگا۔ داخلہ کی تفصیلات ویب سائٹ https: //kvsonlineadmission.kvs.gov.in کے ذریعہ یا Android موبائل اپلی کیشن کے ذریعہ بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تعلیمی سال 2021-222 کے لئے کلاس I کے لئے کیندریہ ودیالیہ آن لائن داخلے کے لئے مزید معلومات   https://kvsonlineadmission.kvs.gov.in/apps اور گوگل پلے اسٹور پر بھی دستیاب ہوں گی۔

کلاس 2 اور اس سے اوپر کا رجسٹریشن صبح 08.04.2021 ، صبح 8:00 بجے سے 15.04.2021 شام 4 بجے تک آف لائن موڈ میں نشستوں کی دستیابی کی بنیاد پر مدعو کئے جائیں گے۔

کلاس 11 کے لئے ، رجسٹریشن فارم کے وی ایس (ایچ کیو) کی ویب سائٹ (https://kvsangathan.nic.in) پر دستیاب 22-2021 میں داخلے کےلیے طے شدہ شیڈول کے مطابق ودیالیہ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

سبھی کلاس کے لیے عمر کی تحدید 31.03.2021 ہوگی۔ نشستوں کا تحفظ ویب سائٹ (https://kvsangathan.nic.in) پر دستیاب کے وی ایس داخلہ ہدایت نامہ کے مطابق ہوگا۔

کووڈ – 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کے وی ایس تمام سرپرستوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی (مرکزی / ریاستی / مقامی) کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

فی الحال ، کیندریہ ودیالیہ سسنگٹھن 1247 کا سلسلہ چلا رہی ہے۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

(ش ح ۔ رض (

 (27.03.2021)

U-3133

 


(Release ID: 1708153) Visitor Counter : 249