ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے 27 مارچ 2021 تک مہاتما گاندھی نیشنل فیلو شپ کے لئے 9 آئی آئی ایم ایس کے اشتراک سے درخواستیں طلب کیں

Posted On: 25 MAR 2021 11:38AM by PIB Delhi

یہ فیلو شپ آئی آئی ایم میں کلاس روم سیشن کا ایک دو سالہ بلینڈڈ پروگرام ہے اور ضلع معیشتوں میں ہنرمندی کے پروگرام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک بہترین اور منفرد موقع ہے۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 27 مارچ 2021 ہے۔

پائلٹ کوہارٹ کی کامیابی کے بعد ہنرمندی اور صنعت کاری کے فروغ کی وزارت نے آئی آئی ایم احمد آباد، آئی آئی ایم بنگلور، آئی آئی ایم جموں، آئی آئی ایم کوذی کوڈ، آئی آئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ایم ناگپور، آئی آئی ایم رانچی، آئی آئی ایم ادے پور اور آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم کے اشتراک سے مہاتما گاندھی نیشنل فیلوشپ (ایم جی این ایف) 23-2021 شروع کرنے اعلان کیا ہے۔ یہ ہنرمندی کے فروغ اور ہنرمندی کی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کے لئے ضلع معیشتوں کی حصہ داری سے آئی آئی ایم میں کلاس روم سیشن کو جوڑنے کے لئے نوجوانوں غیر معمولی افراد کے لئے ایک منفرد اور بہترین موقع ہے۔یہ پچھلے سال شروع کیاگیا تھا او رپروگرام کا نفاذ ایک بڑی کامیابی ہے اور مختلف شراکت داروں کی طرف سے کافی تعریف ملی ہے۔

پچھلے فیلو کا ان کے متعلقہ ضلع، ہنرمندی کمیٹیوں پر غیر معمولی اثر پڑا ہے۔ کچھ فیلو نے دلچسپ اسکیموں کی منصوبہ بندی کی ہے جو آئی آئی ایم بی میں سیکھے گئے بزنس منیجمنٹ، پبلک پالیسی، ترقی پسندانہ معیشتوں کے خیالات اور اپنے ضلعوں کی صلاحیتوں کی سمجھ کو مربوط کرکے روزگار کے لئے ایک پہلے سے اطلاع کی شکل میں ہنرمندی کا استعمال کرتے ہیں۔ کچھ اقدامات ایس ایچ جی کے لئے کی گئی ہیں۔ دیگر مقامی معیشتوں کو مستحکم بنانے کے لئے بازار پر مبنی طریقہ کار کئے گئے ہیں۔

درخواست دہندگان کے لئے اہلیت کا ضابطہ:

ملک بھر کے طلبا سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور پروگرام کی ضرورتوں میں حسب ذیل باتیں شامل ہیں۔

  • اسے بھارت کا شہری ہونا چاہئے۔
  • درخواست دیتے وقت اس کی عمر 21 سے 30 سال کے بیچ ہو۔
  • کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی موضوع میں گریجویٹ یا بی اے پاس ہو۔
  • کام کرنے کے تین سال کے تجربے کو ترجیح دی گئی ہے۔
  • ڈسٹرکٹ ایمرسن کے لئے سرکاری ریاستی زبان میں لازمی پروفیشنی (مہارت) ہو۔

https://www.iimb.ac.in/mgnf/. پر 27 مارچ 2021 کو یا اس سے پہلے صرف آن لائن درخواست دیں۔

مہاتماگاندھی نیشنل فیلوشپ 23-2021 کو قومی سطح پر ہندوستان کے 660 سے زیادہ ضلعوں میں شروع کی گئی ہے۔ یہ پروگرام آئی آئی ایم احمد آباد، آئی آئی ایم بنگلور، آئی آئی ایم جموں، آئی آئی ایم کوذی کوڈ، آئی آئی ایم لکھنؤ، آئی آئی ایم ناگپور، آئی آئی ایم ادے پور، آئی آئی ایم رانچی اور آئی آئی ایم وشاکھاپٹنم کے ذریعے ہوسٹ کیا جارہا ہے، جبکہ آئی آئی ایم بنگلور کامن داخلہ عمل کو مینج کررہا ہے۔

**************

 

 ش ح، ح ا، ع ر

25-03-2021

                                                                                                                U-3053



(Release ID: 1707707) Visitor Counter : 140