وزارت دفاع

وزارتِ دفاع نے ریٹائرڈ ایس ایس سی عہدیداروں کو اپنے فوجی عہدوں کا استعمال کرنے کی اجازت دی

Posted On: 24 MAR 2021 2:13PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 24 مارچ / وزارتِ دفاع نے فوج سے ریٹائر ہوئے  شارٹ سروس کمیشن   ( ایس ایس سی ) افسران کو  فوجی عہدوں کا  استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایس ایس سی عہدیدار وں کو    اپنی سروس    کی ضروری مدت  پوری کرنے کے بعد اپنے فوجی عہدوں کا استعمال کرنے  کی اجازت نہیں تھی ۔  اس کی وجہ سے  ایس ایس سی عہدیداروں میں بے اطمینانی   اور ناراضگی پیدا ہو رہی تھی ۔  ایس ایس سی عہدیدار  ، انہی  یکساں  شرائط اور سروس پروفائل کے تحت کام کرتے ہیں ، جن کے ساتھ  پرمانینٹ کمیشن  کے عہدیدار  کرتے ہیں ۔

          حکومت کے اس فیصلے نے  نہ صرف سابق ایس ایس سی عہدیداروں میں  بے اطمینانی اور ناراضگی کو دور کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ فیصلہ  نوجوان امیدواروں کی  حوصلہ افزائی کرنے میں بھی کارآمد ہو گا ۔

 ایس ایس سی عہدیداروں کے ذریعے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد فوجی عہدوں کا استعمال کرنے کی   اجازت دینے کی مانگ   1983 ء سے التوا میں تھی ۔ ایس ایس سی عہدیدار  فوج کے  امدادی کاڈر  کی  ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ یہ فوج کے یونٹوں میں نو جوان عہدیداروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے  10 – 14 سال  کی مدت کے لئے  فوج میں کام کرتے ہیں ۔  ایس ایس سی کو  پرکشش بنانے کے لئے   مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ۔  ان عہدیداروں   کے اہم مطالبات   میں  سے ایک مطالبہ   فوج کو استعمال کرنے  کی اجازت  دینے کے لئے تھا ۔

          ماضی میں ایس ایس سی عہدیدار   صرف پانچ سال کی مدت کے لئے کام کرتے تھے  لیکن یہ اب عہدیدار 10 سال کی مدت کے لئے   فوج میں کام کرتے ہیں   اور ان کی خدمات   میں مزید  چار سال  کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔   ایس ایس سی  عہدیدار  ، فوج کے عہدیداروں کے  کاڈر کو  مدد فراہم کراتے ہیں   اور انہیں خاص طور پر  فوج  کی اکائیوں میں  نو جوان   افسران  مہیا کرانے کے لئے   مقرر کیا گیا ہے ۔   

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 24.03.2021  )

U. No. 2996

 


(Release ID: 1707357) Visitor Counter : 200