صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک ، گجرات اور چھتیس گڑھ میں روزانہ نئے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے


 مرکز، ملک میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسوں پر ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ قریبی نگرانی کررہا ہے اور ان کے ساتھ سرگرمی  سے شامل ہے

کووڈ-19  سے بچاؤ کے لئے تقریباً 4 کروڑ  ٹیکے لگائے گئے

Posted On: 19 MAR 2021 11:11AM by PIB Delhi

ملک میں کچھ ریاستوں میں یومیہ کووڈ-19  تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک ، گجرات اور چھتیس گڑھ میں یومیہ نئے کیسوں کے 80.63 فیصد معاملے شامل ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39726 نئے کیسوں کی خبر ملی  ہے۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 25833کیس سامنے آئیں ہے جو کل کیسوں کا 65 فیصد ہے۔ اس کے بعد پنجاب  میں 2369  معاملے  جبکہ کیرالہ میں1899 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔

 

1.jpg

 

 آٹھ ریاستوں میں جیسا کہ نیچے درج ہے یومیہ نئے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 2.jpg

 

3.jpg

 

مرکز،  ان تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں،  خاص طور پر جہاں یومیہ نئے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور جہاں سب سے زیادہ تعداد میں مزید زیر علاج ہے، سرگرمی سے کام کررہا ہے۔مرکزی حکومت ان حکومتوں کے ساتھ کووڈ سے متعلق گھیرا بندی اور صحت سے متعلق سرکاری اقدامات کی صورت حال کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہی ہیں۔

 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ طبی جانچ میں کمی درج کرنے والے اور مجموعی طور پر آر ٹی  پی سی آر ٹیسٹ(70 فیصد سے زیادہ) ، مجموعی حصے میں اضافہ درج کرنے والے ضلعوں میں طبی جانچ کی سہولت میں اضافہ کریں۔خاص طور پر ان ضلعوں میں جو حکومت کی طبی جانچ، مریض کا پتہ لگانے اور علاج معالجہ سے متعلق حکمت عملی کے مطابق انٹیجن ٹیسٹنگ کی  اونچی سطح پر منحصر ہیں۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ وہ طبی ضابطوں کے مطابق سنگین کیسوں کے جلد  از جلد علاج اور انہیں الگ تھلگ رکھنے کے ساتھ،( پہلے 72 گھنٹے میں)  ہر متاثرہ  شخص کے مقابلے اس کے نزدیکی رابطے میں آنے والے کم از کم 20 افراد کاپتہ لگائیں۔ یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ منتخبہ ضلعوں میں ان علاقوں کی نگرانی اور سختی سے گھیرا بندی پر توجہ مرکوز کریں، جہاں کیسوں کاکلسٹر دیکھا جارہا ہے اور زیادہ اموات کے اندراج  والے ضلعوں میں طبی بندوبست پر توجہ مرکوز کریں۔ یہ بھی صلاح دی گئی ہے کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس بیماری کی وائرس کی قسموں کا پتہ لگانے کی غرض سے طبی نمونے بھیجنے کے بعد اس کی نگرانی کریں۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نوڈل انسٹی ٹیوٹ کی حیثیت سے بیماری پر قابو پانے سے متعلق کووڈ سینٹر(این سی  ڈی سی) کے ساتھ  آئی این ایس اے سی او جی کنزورٹیم کے تحت دس قومی لیبس کو ٹیک کردیا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ کیسوں والے ضلعوں میں عوامی مقامات پر لوگوں کے اجتماع  کو محدود کریں اور  ترجیحی آبادی والے گروپوں کے لئے ٹیکہ کاری کے عمل کو تیز کریں اور مواصلات کے ذریعہ کووڈ  سے متعلق  مناسب  برتاؤ کو فروغ دیں۔ اس کے علاوہ ٹیکہ کاری کے عمل میں تیزی لانے پر بھی زور دیا گیا۔

حال ہی میں مرکز نے مہاراشٹر اور پنجاب کے لئے صحت سے متعلق اعلی سطح کی ٹیمیں متعین کی ہے جو ان ریاستوں میں حال ہی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر کووڈ-19 پر کنٹرول اور گھیرا بندی سے متعلق اقدامات  کے سلسلے میں ان ریاستوں کی مدد کرے گی۔مرکزی حکومت نے اس سے پہلے مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، کرناٹک، تملناڈو، مغربی بنگال، جموں وکشمیر کو اعلی سطح کی ٹیمیں روانہ کیں تاکہ کووڈ-19 کے کیسوں میں حالیہ اضافے کے  خلاف ان کی لڑائی میں معاونت کرسکیں۔مرکزی ٹیموں کی رپورٹوں کو مزید اقدامات کے لئے ریاستوں کو دستیاب کرا دیا گیا ہے۔ صحت کے مرکزی وزارت ریاستوں کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں اور رپورٹ  کی تعمیل کی نگرانی کررہی ہے۔

بھارت میں آج 2.71 لاکھ(271282) مریض زیر علاج ہیں جو ملک میں اب تک اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کا 2.82 فیصد ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے  کل زیر علاج مریضوں میں سے 18918 کیسوں کی کمی درج کی گئی ہے۔

 تین ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں بھارت کے کل زیر علاج مریضوں میں سے 76.48 فیصد معاملے ہے۔

 4.jpg

 آج صبح سات بجے تک  ایک عبوری رپورٹ کے مطابق 647480 سیشن کے ذریعہ تقریباً 4 کروڑ(39339817) افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

ان میں حفظان صحت کے 7635188 کارکنان شامل ہیں، جنہیں پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ حفظان صحت کے 4715173 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا ہے، پیش پیش رہنے والے 7833278 کارکنان کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ  پیش پیش رہنے و الے 2198414 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔ مخصوص بیماریوں سے متاثرہ 45 سال سے زیادہ عمر کے 2779998 مستفیدین کے پہلا ٹیکہ لگایا گیا اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 14177766 مستفیدین کو ٹیکے لگائے گئے۔

 

حفظان صحت کارکنان

پیش پیش رہنے والے کارکنان

مخصوص بیماریوں سے متاثرہ  45 سے 60 سال کے افراد  کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 میزان

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

76,35,188

47,15,173

78,33,278

21,98,414

27,79,998

1,41,77,766

3,93,39,817

 

 

ٹیکہ کاری مہم کے 62 ویں دن  (18 مارچ 2021) 22 لاکھ سے زیادہ (2202861) لوگوں کے ٹیکے لگائے  گئے۔

 ان میں سے 1832287  مستفیدین کے 32128 سیشن کے دوران  پہلا ٹیکہ لگایا گیا۔(حفظان صحت کے کارکنان اور پیش پیش  رہنے و الے کارکنان)  اورحفظان صحت اور پیش پیش رہنے والے 370574 کارکنان کے دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

مورخہ : 18 مارچ 2021

حفظان صحت کارکنان

پیش پیش رہنے والے کارکنان

مخصوص بیماریوں سے متاثرہ  45 سے 60 سال کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 کل حصولیابی

پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

 دوسرا ٹیکہ

 پہلا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

پہلا ٹیکہ

دوسرا ٹیکہ

 

65,152

81,698

1,16,527

2,88,876

3,22,595

13,28,013

18,32,287

3,70,574

 

                       
                           

 

 بھارت میں اس بیماری سے مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد آج 11083679 ہوگئی ہے۔ شفایابی کی قومی شرح 96.56 فیصد ہے۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کووڈ-19 سے کسی کی بھی موت کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہ  ریاستیں ہیں : آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، اڈیشہ، اترا کھنڈ، جھار کھنڈ، لکشدیپ، سکم، میگھالیہ، ڈی اینڈ ڈی اور  ڈی اینڈ این، ناگا لینڈ، تریپورہ، لداخ،(مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، منی پور، میزورم، انڈ مان ونکوبار جزائر اور اروناچل پردیش ۔

 

******

 

ش  ح ۔ع م۔ ر ض

U-NO.2763



(Release ID: 1706012) Visitor Counter : 182