صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ملک گیر سطح  پر 23 کروڑ سے زیادہ  کووڈ ٹیسٹ کرائے گئے


پورے ملک  میں 3.7کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ویکسین کی خوراک لی

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی

Posted On: 18 MAR 2021 11:53AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍مار چ  : آج ملک گیر  سطح پر  کووڈ ٹیسٹ  کرانے والوں کی تعداد  23  کروڑ  کو پار گئی ہے۔ آج کی تاریخ تک  مجموعی طور پر  230313163 لوگوں نے  کووڈ ٹیسٹ کرایا ہے۔

قومی سطح پر  اب بھی  مثبت  معاملوں کی شرح  5  فیصد سے کم ہے۔ یہ  4.98 فیصد  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NRBZ.jpg

 

ہندوستان میں فی ملین  آبادی پر  فی دن ٹیسٹ کی تعداد  140  سے  زیادہ ہے اور  آج  کی  اعداد وشمار کے مطابق   روزانہ کے مثبت  معاملوں کی شرح 3.37  فیصد ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021UTE.jpg

 

دوسری طرف ہندوستان  ٹیکہ کاری  مہم میں تیزی سے  4 کروڑ  کی طرف  بڑ ھ رہا ہے۔

آج شام  7 بجے تک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق  615267 سیشن  کے ذریعہ 37143255  ویکسین کی  خوراک  دی گئی۔

ان میں 7568844  حفظان صحت  کے ملازمین (پہلی خوراک) ، 4632940 حفظان صحت کے ملازمین (دوسری خوراک) شامل ہیں، جب کہ  7716084 فرنٹ لائن ورکرس (پہلی خوراک) اور  1909528 فرنٹ لائن ورکرس کو  (دوسری خوراک)  دی گئی۔ خصوصی  علامات والے 45 سال سے زیادہ  عمر کے مستفیدین کی تعداد  2457179  ہے (پہلی خوراک) اور  60  سال سے زیادہ عمر کے  مستفیدین کی تعداد  12858680 ہے۔

حفظان صحت ملازمین

 فرنٹ لائن ملازین

45 سے 60 سال کی عمر کے خصوصی علامات والے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

 میزان

پہلی خوراک

 دوسری خوراک

 پہلی خوراک

 دوسری خوراک

 پہلی خوراک

 پہلی خوراک

75,68,844

46,32,940

77,16,084

19,09,528

24,57,179

1,28,58,680

3,71,43,255

 

ٹیکہ کاری مہم کے 61 ویں دن  (17 مارچ 2021) 20 لاکھ (2078719) لوگوں کو ویکسین کی  خوراک دی گئی۔

مجموعی طور پر 28412 سیشن کے ذریعہ جن  مستفیدین کو ویکسین کی  خوراک  دی گئی ان میں   1738750  لوگوں کو پہلی خوراک (حفظان صحت کے ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرس) اور339969 حفظان صحت کے ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرس کو  ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

مورخہ : 17 مارچ 2021

حفظان صحت ملازمین

فرنٹ لائن ملازین

45 سے 60 سال کی عمر کے خصوصی علامات والے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

 دوسری خوراک

 پہلی خوراک

دوسری خوراک

 پہلی خوراک

 پہلی خوراک

 پہلی خوراک

 دوسری خوراک

62,689

78,085

1,16,054

2,61,884

2,90,771

12,69,236

17,38,750

3,39,969

 

آج ملک میں سرگرم  معاملوں کی تعداد  252364 پر  پہنچ گئی ہے، جب کہ  مجموعی  مثبت  معاملوں کا  2.20 فیصد  ہے۔ پچھلے  24 گھنٹوں میں  جو نئے  معاملے  روشنی میں آئے ہیں، ان کی تعداد 17958  ہے۔

ہندوستان میں کووڈ – 19 پس منظر کا ایک اسنیپ شاٹ، ذیل میں دیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KD1V.jpg

 

مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو ایسی پانچ ریاستی ہیں، جہاں سے  کورونا کے روزانہ نئے معاملے  درج ہو رہے ہیں۔ 79.54  فیصد  نئے معاملوں کا تعلق  انہیں پانچ ریاستوں سے ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 35871 نئے معاملے  درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  16620 ( روزانہ  کے نئے معاملوں کا 63.21 فیصد ہے) روشنی میں آئے جب کہ کیرالہ میں 1792 اور  پنجاب سے  1492  نئے معاملے روشنی میں آئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TJL4.jpg

 

8 ریاستوں میں روزانہ نئے معاملے تیزی سے سامنے آرہے ہیں، یہ  ریاستیں ہیں، مہاراشٹر، تمل ناڈو، پنجاب، مدھیہ پردیش، دہلی، گجرات ، کرناٹک اور  ہریانہ۔

کیرالہ میں پچھلے ایک ماہ سے  کمی کا رجحان  درج کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E1SW.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006M1NP.jpg

 

ہندوستان میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  آج بھی  11063025 پر  قائم ہے۔ قومی سطح پر صحت یاب ہونے والوں کی شرح  96.41  فیصد  ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 17741 افراد  صحت یاب ہوئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 172 اموات  درج ہوئیں۔

5ریاستوں میں نئی اموات کی شرح 84.88 فیصد  ہے، مہاراشٹر میں  سب سے زیادہ اموات  (84) ہوئیں، دوسرے نمبر پر پنجاب، جہاں 35 لوگ مرے، جب کہ  کیرالہ میں 13 افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007WUGS.jpg

 

اموات کی شرح بدستور 1.5 فیصد  (1.39 فیصد) کے  نیچے  ہے اور  اس میں  بہتری آرہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008Q07H.jpg

 

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  18  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  کووڈ – 19 سے  کسی  کے مرنے کی  کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ریاستیں، راجستھان، آسام، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، پڈوچیری، لکشدیپ، سکم، لداخ (یو ٹی)، منی پور ، دادر اینڈ  نگر حویلی، دمن اور دیو، میگھالیہ، ناگالینڈ، تری پورہ، انڈ مان ونکوبار جزائر اور  اروناچل پردیش ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ج ق- ق ر)

U-2717


(Release ID: 1705733) Visitor Counter : 210