وزیراعظم کا دفتر

بھارت-فن لینڈورچؤل سمٹ

Posted On: 16 MAR 2021 7:19PM by PIB Delhi

وزیر اعظم شری نریندر مودی اور جمہوریہ فن لینڈ کی وزیر اعطم محترمہ سنا مارین نے آج ایک ورچؤل سمٹ کا انعقاد کیا اور باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور کثیر جہتی امور کے ساتھ دو طرفہ امور کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بتایا کہ ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان قریبی تعلقات جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی، مساوات، آزادی اظہار رائے، اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی ہیں۔ انھوں نے کثیر جہتی امور، اصولوں پر مبنی بین الاقوامی آرڈر، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جاری دو طرفہ مصروفیات کا جائزہ لیا اور تجارت اور سرمایہ کاری، جدت طرازی، تعلیم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، 5 جی/6 جی، اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کلین اور گرین ٹیکنالوجیز میں فن لینڈ کے نمایاں کردار کو سراہا، اور پائیدار ترقی کی جانب ہندوستان کی مہم فن لینڈ کی کمپنیوں کی شراکت کے امکان کو واضح کیا۔ اس تناظر میں، انھوں نے قابل تجدید اور حیاتی توانائی، پائیداری، ایجو-ٹیک، فارما اور ڈیجیٹائزیشن جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان یورپی یونین کی شراکت داری، آرکٹک خطے میں تعاون، ڈبلیو ٹی او اور اقوام متحدہ میں اصلاحات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے افریقہ میں ترقیاتی سرگرمیاں انجام دینے میں ہندوستان اور فن لینڈ کے تعاون کے امکانات کو نوٹ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے فن لینڈ کو بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) اور کولیشن فارڈیزاسٹرریزیلیئنٹانفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی متعلقہ ویکسین کی مہموں سمیت کووڈ-19 کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور تمام ممالک میں ویکسین تک فوری اور سستی رسائی کے لیے عالمی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پورٹو میں بھارت-ای یو رہنماؤں کی میٹنگ اور بھارت-نورڈکسمٹ کے دوران اپنی اگلی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

                                                         *****         *********

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 2629



(Release ID: 1705268) Visitor Counter : 190