صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان نے کئی بلندیاں طے کیں


ملک بھر میں 3.29 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

 ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں یعنی 30 لاکھ سے زیادہ خوراکیں کل دی گئیں

 صرف 15 دن میں ایک کروڑ سے زیادہ ایسے لوگوں کو خوراکیں دی گئیں جن کی عمر 60 برس  سے زیادہ تھی

Posted On: 16 MAR 2021 11:23AM by PIB Delhi

آج ہندوستان میں کووڈ-19 وبا کے خلاف متحدہ جنگ کچھ نئی بلندیاں طے کی ہیں۔ یہ بہت اہم ہے کہ ہندوستان میں اب تک دی جانے والی خوراکوں کی مجموعی تعداد 3.29 کروڑ ہوگئی ہے۔

کل ہندوستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ یعنی 30 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دے کر ایک اور اہم سنگ میل طے کیا۔

صرف 15 دن میں ایک کروڑ سے زیادہ ایسے لوگوں کو خوراکیں دی گئیں جن کی عمر 60 برس  سے زیادہ تھی۔

 آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عارضی رپورٹ کے مطابق 555984 سیشنوں میں32947432 سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دی جاچکی تھی۔ ان میں 7446983 طبی ملازمین( پہلی خوراک)، 4458616 طبی ملازمین( دوسری خوراک)، 7474406 صف اول کے کارکنان(پہلی خوراک) اور 1409332 صف اول کے کارکنان ( دوسری خوراک)،1888727 مستفیدین 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ جو دیگر امراض سے بھی متاثر ہیں( پہلی خوراک) اور10269368 وہ مستفیدین جن کی عمر 60 بر س سے زیادہ ہے، شامل ہیں۔

طبی ملازمین

صف اول کے کارکنان

خصوصی علامات والے 45 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

74,46,983

44,58,616

74,74,406

14,09,332

18,88,727

1,02,69,368

3,29,47,432

 

ٹیکہ کاری مہم کے 59 ویں دن(15 مارچ 2021)، مجموعی طور پر 3039394 ویکسین کی خوراکیں دی گئی۔ جس میں 42919 سیشنوں میں 2627099 مستفیدین کو  پہلی خوراک دی گئی(طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان) اور 412295 طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

تاریخ :15 مارچ 2021

طبی ملازمین

صف  اول کے کارکنان

خصوصی علامات والے 45 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

کل حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

91,228

1,53,498

1,33,983

2,58,797

4,24,713

19,77,175

26,27,099

4,12,295

 

پانچ ریاستوں  ،مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں کووڈ کے نئے معاملات  میں مسلسل اضافے کی خبریں ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 79.73 فیصد نئے معاملات انہی ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24492 نئے معاملات درج کئے گئے۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ روزانہ نئے معاملات سامنے آئے جن کی تعداد 15051 رہی۔ اس کے بعد پنجاب میں 1818  اور کیرالہ میں 1054 نئے معاملات درج کئے گئے۔

a.jpg

 

آٹھ ریاستوں میں نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں: مہاراشٹر، تمل ناڈو، پنجاب، مدھیہ پردیش، دہلی، گجرات، کرناٹک اور ہریانہ۔

کیرالہ میں گزشتہ ایک مہینے میں نئے معاملات میں مسلسل کمی  دیکھی جارہی ہے۔

 

مرکزی حکومت تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں، خاص کر  جن علاقوں میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مرکزی حکومت ان کے ساتھ مل کر کووڈ کی روک تھام اورعوامی صحت کے اقدام لگاتار کررہی ہے۔ حال ہی میں  مرکز میں  مہاراشٹر اور پنجاب میں ایک اعلی سطحی پبلک ہیلتھ اسکیم بھیجی ہے تاکہ ان ریاستوں میں حالیہ دنوں کووڈ کے بڑھتے معاملات کی روک تھام کی جاسکے۔  اس سے پہلے مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو ، مغربی بنگال اورجموں و کشمیر میں بھی اعلی سطحی ٹیم بھیجی تھی تاکہ ان ریاستوں میں حالیہ دنوں کووڈ -19 کے بڑھتے معاملوں کے خلاف لڑائی کو مضبوط کیا جاسکے۔  مرکزی ٹیموں کی رپورٹیں ریاستوں کو بھیجی گئی ہیں تاکہ  وہ اس سلسلے میں ضروری قدم اٹھاسکیں۔  ریاستوں کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کی نگرانی مرکزی وزارت صحت کررہی ہے۔

آج صبح 7 بجے تک ملی عارضی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 487919 اجلاس کے تحت 2.61 کروڑ (26164920) سے زیادہ ٹیکے کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ان میں 7223071 طبی ملازمین (پہلی خوراک)،4056285 طبی ملازمین (دوسری خوراک)،  7121124 صف اول کے کارکنان  (پہلی خوراک) اور 672794 صف ا ول کے کارکنان (دوسری خوراک)،  خصوصی علامات کے حامل 45 سال سے زیادہ کی عمر کے 1030612 مستفیدین (پہلی خوراک) اور 60 سے زیادہ کی عمر کے 6061034 مستفیدین شامل ہیں۔

 

ٹیکہ کاری مہم کے 55 ویں دن (11 مارچ 2021) ٹیکہ کی  480740 خوراک دی گئی ہے۔   9751 اجلاس کے دوران 402138 مستفیدین کو  پہلی خوراک (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان ) اور 78602 طبی ملازمین اور صف اول کے  کارکنان نے  دوسری خوراک لی۔

 کل ملک کی زیادہ  تر ریاستوں میں لوگوں نے  مہاشیوراتری منائی۔ اے این ایم، آشا کارکنان اور ٹیکہ لگانے والی خواتین سمیت  متعدد خواتین نے برت رکھے، اسی وجہ سے کووڈ کی ٹیکہ کاری کم ہوسکی۔

اب تک 1.09 کروڑ سے زیادہ (10953303) لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15157 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوجاچکے ہیں۔

نیچے دیا گیا گراف  10 فروری 2021 سے 12 مارچ 2021 تک بھارت میں  فعال اور صحتیابی کے معاملوں کو دکھاتاہے۔  صحتیاب اور فعال معاملوں کے درمیان فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے اور فی الحال یہ تعداد  10756066 ہے۔

b.jpg

c.jpg

 

 ہندوستان میں آج نئے معاملات کی کل تعداد 223432 تک پہنچ گئی۔ اب موجودہ فعال کیسوں کی تعداد  ہندوستان کے مجموعی مثبت معاملوں کا1.96 فیصد ہے۔

 ہندوستان کے مجموعی  فعال معاملات میں سے 76.57 فیصد، مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں سامنے آئے ہیں۔

d.jpg

اب تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 22.8 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ مجموعی قومی مثبت معاملات کی شرح اس وقت 5 فیصد ہے۔

f.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 131 اموات کی  اطلاع ہے۔

نئی اموات میں سے 82.44 فیصد 7 ریاستوں میں واقع ہوئی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ  اموات(48)، پنجاب میں 27 اور کیرالہ میں 11 اموت درج کی گئی۔

g.jpg

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ 16 ریاستیں ہیں: راجستھان، چنڈی گڑھ، جموں وکشمیر( یو ٹی)، اڈیشہ، جھار کھنڈ، لکشدیپ، سکم، لداخ( یوٹی)، دمن اور دیو،  دادر اور نگر حویلی،میگھالیہ، منی پور، تری پورہ، ناگا لینڈ، میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

******

ش  ح ۔س ب۔رض

U-NO.2586



(Release ID: 1705052) Visitor Counter : 172