صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری
ہندوستان کے کل فعال معاملوں میں سے 71.69 فیصد مہاراشٹر اور کیرالہ سے
مرکزی حکومت ملک میں کووڈ-19 کے بڑھتے معاملوں پر نظر رکھے ہوئی ہے اور ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے
ملک میں اب تک ٹیکہ کی 2.61 کروڑ خوراک دی جاچکی ہے
Posted On:
12 MAR 2021 11:20AM by PIB Delhi
ملک کی کچھ ریاستوں میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ مہاراشٹر ، کیرالہ ، پنجاب، کرناٹک ، گجرات اور تمل ناڈو میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی سب سے زیادہ تعداد درج کی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 85.6 فیصد نئے معاملے درج کئے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 23285 نئے معاملے درج کئے گئے۔ مہاراشٹر میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ، 14317 (یومیہ نئے معاملوں کا 61.48 فیصد) ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں یہ تعداد 2133 اور پنجاب میں 1305 ہے۔
یومیہ نئے معاملوں میں اضافہ خاص طور سے 8 ریاستوں میں دیکھا جارہا ہے۔
بھارت میں کل فعال معاملوں کی تعداد آج 197237 پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں فی الحال فعال معاملوں کی تعداد ہندوستان کے کل مثبت معاملوں کا1.74 فیصد ہے۔
پانچ ریاستوں میں مجموعی طور پر ملک کے کل فعال معاملوں کا82.96 فیصد ہے۔ دو ریاستوں- مہاراشٹر اور کیرالہ میں بھارت کے کل فعال معاملوں کا 71.69 فیصد معاملے ہیں۔
مرکزی حکومت تمام ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں، خاص کر جن علاقوں میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ مرکزی حکومت ان کے ساتھ مل کر کووڈ کی روک تھام اورعوامی صحت کے اقدام لگاتار کررہی ہے۔ حال ہی میں مرکز میں مہاراشٹر اور پنجاب میں ایک اعلی سطحی پبلک ہیلتھ اسکیم بھیجی ہے تاکہ ان ریاستوں میں حالیہ دنوں کووڈ کے بڑھتے معاملات کی روک تھام کی جاسکے۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت نے مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو ، مغربی بنگال اورجموں و کشمیر میں بھی اعلی سطحی ٹیم بھیجی تھی تاکہ ان ریاستوں میں حالیہ دنوں کووڈ -19 کے بڑھتے معاملوں کے خلاف لڑائی کو مضبوط کیا جاسکے۔ مرکزی ٹیموں کی رپورٹیں ریاستوں کو بھیجی گئی ہیں تاکہ وہ اس سلسلے میں ضروری قدم اٹھاسکیں۔ ریاستوں کے ذریعہ اٹھائے گئے قدم کی نگرانی مرکزی وزارت صحت کررہی ہے۔
آج صبح 7 بجے تک ملی عارضی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 487919 اجلاس کے تحت 2.61 کروڑ (26164920) سے زیادہ ٹیکے کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ ان میں 7223071 طبی ملازمین (پہلی خوراک)،4056285 طبی ملازمین (دوسری خوراک)، 7121124 صف اول کے کارکنان (پہلی خوراک) اور 672794 صف ا ول کے کارکنان (دوسری خوراک)، خصوصی علامات کے حامل 45 سال سے زیادہ کی عمر کے 1030612 مستفیدین (پہلی خوراک) اور 60 سے زیادہ کی عمر کے 6061034 مستفیدین شامل ہیں۔
طبی ملازمین
|
صف اول کے کارکنان
|
خصوصی علامات والے 45 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم کی عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد
|
میزان
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
72,23,071
|
40,56,285
|
71,21,124
|
6,72,794
|
10,30,612
|
60,61,034
|
2,61,64,920
|
ٹیکہ کاری مہم کے 55 ویں دن (11 مارچ 2021) ٹیکہ کی 480740 خوراک دی گئی ہے۔ 9751 اجلاس کے دوران 402138 مستفیدین کو پہلی خوراک (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان ) اور 78602 طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان نے دوسری خوراک لی۔
کل ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں لوگوں نے مہاشیوراتری منائی۔ اے این ایم، آشا کارکنان اور ٹیکہ لگانے والی خواتین سمیت متعدد خواتین نے برت رکھے، اسی وجہ سے کووڈ کی ٹیکہ کاری کم ہوسکی۔
تاریخ :11 مارچ 2021
|
طبی ملازمین
|
صف اول کے کارکنان
|
خصوصی علامات والے 45 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم کی عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد
|
کل حصولیابی
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
25,961
|
43,091
|
66,465
|
35,511
|
63,554
|
2,46,158
|
4,02,138
|
78,602
|
اب تک 1.09 کروڑ سے زیادہ (10953303) لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 15157 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کوجاچکے ہیں۔
نیچے دیا گیا گراف 10 فروری 2021 سے 12 مارچ 2021 تک بھارت میں فعال اور صحتیابی کے معاملوں کو دکھاتاہے۔ صحتیاب اور فعال معاملوں کے درمیان فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے اور فی الحال یہ تعداد 10756066 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 117 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نئی اموات میں سے 82.91فیصد 6 ریاستوں میں درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (57) لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 18 اور کیرالہ میں 13 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 19 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ان ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام ہیں : گجرات، راجستھان، چنڈی گڑھ، اوڈیشہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، بہار، پڈوچیری، لکشدیپ، منی پور، دمن اوردیو اور دادر اورنگر حویلی، میزورم، لداخ، انڈمان ونکوبارجزائر، میگھالیہ، سکم، تریپورہ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش۔
******
ش ح ۔ق ت۔ ف ر
U-NO.2448
(Release ID: 1704305)
Visitor Counter : 221