وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے ڈیجیٹل نیوز پبلیشروں کے نمائندوں سے بات چیت کی ہے

Posted On: 11 MAR 2021 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11مارچ ،2021، اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی ٹی (انٹرمیڈیئری گائیڈلائنس اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 کے پس منظر میں ڈیجیٹل نیوز پبلیشرس ایسوسی ایشن (ڈی این پی اے) کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ انڈیا ٹوڈے،دینک بھاسکر، ہندوستان ٹائمس، انڈین ایکسپریس،ٹائمس آف انڈیا، اے بی پی،  اناڈو،دینک جاگرن، لوک مت کے نمائندے اس بات چیت میں موجود تھے۔

شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے بتایا کہ نئے ضابطوں کے ذریعے ڈیجیٹل نیوزپبلیشروں پر کچھ ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں۔ ان میں اخلاقیات کے کوڈ کی پابندی شامل ہے۔اس کوڈمیں پریس کونسل آف انڈیا کی طرف سے بنائے گئے صحافیوں کے ضابطے  اور کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایکٹ کے  تحت پروگرام کوڈ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کی شکایتوں  کا ازالہ کرنے کے لیے ضابطوں میں تین مرحلوں والے  ضابطہ ازالہ طریقہ کار کی گنجائش رکھی گئی ہے۔جن میں سے پہلا اور دوسرا مرحلہ ڈیجیٹل نیوز پبلیشروں کا ہوگا اور ان کی طرف سے تشکیل کردہ خود انضباطی والے اداروں کا ہوگا۔ ڈیجیٹل نیوز پلیشروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ وزارت کو ایک آسان فارم میں کچھ ابتدائی معلومات فراہم کریں۔ اس فارم کو قطعی شکل دی جارہی ہے  اور ان کے لیے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ کبھی کبھی شکایات کے ازالے کے لیے کئے گئے اقدامات عوام کے سامنے رکھیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ پرنٹ میڈیا اور ٹی چینلوں کے  ڈیجیٹل ورزن ہوتے ہیں،  جن کا مواد قریب قریب ایک جیسا ہوتا ہے اور یہی مواد روایتی پلیفٹ فارموں کا بھی ہوتا ہے۔ لیکن کچھ ایسا مواد بھی ہوتا ہے جو صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سا ایسا مواد بھی ہوتا ہے جو صرف   ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوتا ہے۔ اس لیے ضابطوں کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کی نیوز کا احاطہ کرنا ہے تاکہ اسے  روایتی میڈیا کے برابر لایا جاسکے۔

شرکت کرنے والوں نے نئے ضابطوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی اور نیوز پرنٹ میڈیا، کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایکٹ اور پریس کونسل ایکٹ کی طرف سے  بنائے گئے ضابطوں کی طویل عرصے سے پابندی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل ورژنوں کی اشاعت کے لیے پبلیشرس روایتی پلیٹ فارموں کے موجودہ طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔ انھوں نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھ نیوز پبلیشروں سے الگ کوئی رویہ اختیار کیا جانا چاہیے جو صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر ہیں۔

جناب جاوڈیکر نے شرکت کرنے والوں کے لیے ان کے خیالات کے اظہار کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت ان کے نظریات کا خیال رکھے گی اور میڈیا صنعت کی مجموعی ترقی کے لیے مشاورتی طریقہ کار کاسلسلہ جاری رکھے گی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.2426



(Release ID: 1704253) Visitor Counter : 265