وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے چمبا، ہماچل پردیش میں بس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 10 MAR 2021 7:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 10 مارچ 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چمبا، ہماچل پردیش میں بس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا  ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، ’’ہماچل پردیش کے چمبا میں ایک بس کے کھائی میں گر جانے کی خبر سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ اس حادثے میں جن لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے، میں ان کے کنبے کے اراکین کے تئیں اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی حادثے میں زخمی افراد کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی امید کرتا ہوں۔‘‘

________

ش ح ۔اب ن

U-2396


(Release ID: 1703963) Visitor Counter : 115