ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے سفر کے دوران سبھی قسم کی پوچھ تاچھ/شکایتوں /مدد کےلئے انٹیگریٹیڈ ریلوے مدد ہیلپ لائن نمبر139کا اعلان کیا


اوسط بنیاد پر ،ریلوے مدد ہیلپ لائن 139روزانہ344513   کالس اور ایس ایم ایس حاصل کرتی ہے

ریلوے کی وزارت نے مسافروں کو آگاہ کرنے اور تعلیم دینے کےلئے سوشل میڈیا مہم ،ون ریلوون  ہیلپ لائن 139 لانچ کی

139کی سہولت 12 زبانوں میں دستیاب ہے

Posted On: 08 MAR 2021 4:25PM by PIB Delhi

ریلوے سفر کے دوران شکایات اور انکوائیری کےلئے مختلف ہیلپ لائن نمبروں کے سلسلے میں ہونے والی پریشانی کو دور کرنے کےلئے ہندوستانی ریلوے  نے سفر کے دوران شکایات اور انکوائیری  کے جلد حل کےلئے سبھی ریلوے ہیلپ لائن کو سنگل نمبر 139(ریلوے مدد ہیلپ لائن) میں ضم کردیا ہے۔ نئے ہیلپ لائن نمبر139کے سبھی حالیہ ہیلپ لائن نمبروں کی جگہ لینے کے بعد،مسافروں کےلئے اس نمبر کو یاد رکھنا اور سفر کے دوران ان کی سبھی قسم کی ضرورتوں کےلئے ریلوے کے ساتھ رابطہ کرنا آسان ہوجائےگا۔

ریلوے کی مختلف شکایت ہیلپ لائنز کو پچھلے سال بند کردیا گیا تھا۔ اب ہیلپ لائن نمبر 182بھی یکم اپریل ،2021میں بند ہوجائے گی اور 139میں مل جائے گی۔

ہیلپ لائن 139 بارہ زبانوں  میں دستیاب ہوگی۔مسافر آئی وی آر ایس (انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم) کا انتخاب کرسکتے ہیں یا  * (ایسٹیرسک) دبانے پر کال سینٹر ایگزیکیوٹو سےبراہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔139پر کال کرنے کےلئے کسی اسمارٹ فون کی کوئی ضرورت نہیں ہے ،اس طرح سبھی موبائل یوزرس کو آسان پہنچ حاصل ہوجائےگی۔

واضح رہے کہ  ایک اوسط بنیاد پر ہیلپ لائن 139روزانہ 344513کالس اور ایس ایم ایس حاصل کرتی ہے۔

139ہیلپ لائن ( آئی وی آر ایس) کا مینیو درج ذیل ہے-

-سکیورٹی اور میڈیکل مدد کےلئے مسافر کو ایک دبانا ہے،جو فوراً کال سینٹر ایگزیکیوٹو  سے کنیکٹ ہوجاتا ہے۔

-پوچھا تاچھ کےلئے ،مسافر کو 2دبانا ہے اور سب مینیو میں پی این آر حالات،ریل گاڑی کی آمدورفت ،سیٹوں کی دستیابی ،کرائے سے متعلق پوچھ تاچھ،ٹکٹ بکنگ،سسٹم ٹکٹ کینسلیشن ،ویک اپ الارم فیسلٹی/ڈیسٹنیشن الرٹ،ویہل چیئر بکنگ،میل بکنگ جیسی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

-عام شکایات کےلئے مسافر 4دبائیں۔

-ویجیلینس سے متعلق شکایات کےلئے مسافر 5دبائیں۔

-پارسل اور سامان سے متعلق پوچھ تاچھ کےلئے مسافر 6دبائیں۔

-آئی آر سی ٹی سی آپریٹیڈ ریل گاڑی پوچھ تاچھ کےلئے مسافر 7دبائیں۔

-شکایات کی صورت حال کےلئے مسافر 9دبائیں۔

-کال سینٹر ایگزیکیوٹو سے بات کرنے کےلئے مسافر *(ایسٹیرسک)دبائیں۔

ریلوے کی وزارت نے مسافروں کو آگاہ کرنے  اور انہیں بیدار کرنے کےلئے سوشل میڈیا  مہم  بھی لانچ کی ہے۔# OneRailOneHelpline139

*****************

ش ح ۔ا م۔ م ف۔

U:2266

 



(Release ID: 1703402) Visitor Counter : 158