صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں نئے معاملوں میں روزانہ تیزی سےاضافہ ہورہا ہے
مرکز نے مہاراشٹر اور پنجاب میں اعلیٰ سطحی ٹیموں کو روانہ کیں
ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے اعداد و شمار 2 کروڑ سے متجاوز
پچھلے 24 گھنٹوں میں 14 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی
Posted On:
07 MAR 2021 11:32AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،07 مارچ، 2021 /
ملک کی چھ ریاستوں، مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، گجرات اورتمل ناڈو میں کووڈ-19 کے معاملے روزانہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کو دوران 18711 نئے معاملوں میں سے ان ریاستوں سے 84.71 فیصدمعاملے درج ہوئے۔
مہاراشٹر میں یومیہ بنیاد پرسب سے زیادہ 10187 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، اس کے بعد کیرالہ میں 2791 اور پنجاب میں 1159 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
مرکز ، اُن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، جہاں کووڈ کے فعال معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور روزانہ نئے معاملوں میں اضافہ درج ہورہا ہے۔ اس نے مہاراشٹر اور پنجاب میں اعلیٰ سطحی ٹیموں کو روانہ کیا ہے جہاں روزانہ نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
8 ریاستوں میں نئے معاملوں میں روزانہ تیزی سے اضافہ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
مجموعی طور پرہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد آج 1.84 لاکھ (184523) تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں موجودہ فعال معاملوں کی تعداد ، ملک کےمجموعی مثبت معاملوں کا صرف 1.65 فیصد ہے۔
درج ذیل گراف 17 جنوری 2021 سے 07 مارچ 2021 تک فعال معاملوں میں دن بہ دن تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔
عبوری رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک 339145 سیشنز کے ذریعے 2 کروڑ سے زیادہ (20922344) افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں سے6982637صحت کارکنان (ایچ سی ڈبلیو) کو ویکسین کی پہلی خوراک، 3542123 صحت کارکنان کو دوسری خوراک ،6587752 فرنٹ لائن اہلکاروں کوپہلی خوراک اور 211918 فرنٹ لائن اہلکاروں کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔ جبکہ45 سال سے زیادہ عمر کے سنگین بیماریوں سے متاثرہ 476041 مستفدین کو(پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 3123873 مستفدین کوخوراک دی گئی۔
صحت کارکنان
|
فرنٹ لائن اہلکار
|
مختلف بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
میزان
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
6982637
|
3542123
|
6585752
|
211918
|
476041
|
3123873
|
20922344
|
ٹیکہ کاری مہم کے 50ویں دن (6 مارچ 2021) تک مجموعی طور پر 4 لاکھ سے زیادہ (1424693) ویکسین کی خوراک دی گئی۔ جس میں سے 1171673مستفدین (ایچ سی ڈبلیو اور ایف ایل ڈبلیو)کو 17654 سیشنز کے دوران پہلی خوراک کے ٹیکے لگائے گئے اور253020 صحت کارکنان و فرنٹ لائن اہلکاروں کو دوسری خوراک کے ٹیکے لگائے گئے۔
مورخہ 06مارچ 2021
|
صحت کارکنان
|
فرنٹ لائن اہلکار
|
مختلف سنگین بیماریوں سے دوچار 45 تا 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد
|
مجموعی حصول
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
پہلی خوراک
|
دوسری خوراک
|
669766
|
185293
|
229763
|
67727
|
129295
|
745639
|
1171673
|
253020
|
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے 100 اموات درج ہوئی ہیں۔
87.00 فیصداموات کے نئے معاملے 6 ریاستوں سے متعلق ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (47) اموات ہوئی ہیں۔اس کے بعد کیرل میں 16 اموات جبکہ پنجاب میں 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔
درج ذیل گراف اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں 10 ریاستوں میں کووڈ-19 سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ 12 ریاستوں میں ایک سے 10 کے درمیان موتیں درج ہوئی ہیں۔
19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔یہ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں: راجستھان، اترپردیش، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، گوا،اڈیشہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، سکم، لکشدیپ، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، دمن و دیو ، دادر و نگر حویلی، تریپورہ، میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔
*****
ش ح۔ ن ر (07.03.2021)
U NO: 2234
(Release ID: 1702997)
Visitor Counter : 241