ریلوے کی وزارت

کچھ اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ ایک "عارضی" اقدام ہے تاکہ رش کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے

یہ محدود تعداد میں ان  اسٹیشنوں پر کیا جارہا ہے جن  میں زبردست رش دیکھنے کو ملتا ہے(مثال کے طور پر یہ ممبئی ڈویژن کے کل  
78 اسٹیشنوں میں سےصرف 7 اسٹیشنوں پر لاگو کیا گیا ہے۔)

اسٹیشنوں پر ہجوم کو کم کرنے  کے لئے،  2015 سے ڈی آر ایمز کو پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافےکرنے  کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں

یہ عملی طور پر کئی سالوں سے جاری  ہے اور کبھی کبھار بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے اقدام کے طورپراسے قلیل مدت کے لئے استعمال کیا جاتا  ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔

یہ اکثر تہواروں کے موسم اور میلوں وغیرہ کے دوران کیا جاتا ہے اور اسے آہستہ آہستہ واپس لے لیا جاتا ہے

اس بار اس کا سبب کوووڈ کے پھیلا ؤ  ہے اور یہ فیصلہ  مفادعامہ  میں کیا گیا ہے

بہت سی جگہوں پر ، اسے لاک ڈاؤن کے بعد مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ (کچھ احکامات منسلک کیے جارہے ہیں)

Posted On: 05 MAR 2021 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  05 مارچ2021: پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا میں کچھ خبریں آ رہی ہیں۔

پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ایک عارضی  اقدام ہے اور یہ ایک فیلڈ سرگرمی ہے جو ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کے مفاد میں اور اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ افراد کو اسٹیشن جانے سے روکنے کے لئے  ، زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ، وقتا فوقتا پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت  میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ یہ عملی طور پر کئی سالوں سے چل رہا ہے اور اسے کبھی کبھار بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے قلیل مدتی اقدام کے طور پراسے  استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔

کچھ ریاستوں میں کووڈ  کے حالیہ  پھیلاؤ  پر غور کرتے ہوئے ، انڈین ریلوے، پلیٹ فارم پر لوگوں کے  غیر ضروری ہجوم کو روکنے کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔ یہ مشق صرف عوامی مفاد میں ہی  ہے۔

مارچ 2020 میں ، ریلوے میں بہت ساری ڈویژنوں نے بھیڑ سے بچنے کے لئے ،  مختلف اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیاتھا۔ بعد میں ، اس کو کچھ مدت کےبعدواپس لے لیا گیا ، مثال کے طور پر ان میں سنٹرل زون ، ای سی آر جیسے نام شامل کئےجاسکتے ہیں۔ چھٹ ، ​​دیوالی یا میلوں وغیرہ جیسے تہواروں کے ساتھ ساتھ مختلف زونوں میں بھی اسے عارضی طور پر بڑھایا جاتا ہے اور بعد میں واپس بھی لے لیا جاتا ہے۔

اسٹیشنوں پر ہجوم کو کنٹرول کرنا ڈی آر ایمز کی ذمہ داری ہے۔ میلا ، ریلی وغیرہ جیسے مخصوص تقاضوں کے دوران پلیٹ فارم پر رش کو منظم کرنے کی غرض سے ،  پلیٹ فارم کے ٹکٹوں کی قیمت  میں اضافہ کرنے  کے لئے ،2015 سے ڈی آر ایمز کو اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔ پلیٹ فارم کے ٹکٹ کی قیمتوں  کو تبدیل کرنے کا اختیار، فیلڈ مینجمنٹ کی ضرورت کے سبب ڈی آر ایم کو دیا گیا ہے۔

آرڈر کا لنک۔

 

*************

ش ح۔اع ۔رم

 

U-2186


(Release ID: 1702680) Visitor Counter : 176