مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بنگلورو ، پُنے ، احمدآباد، ایز آف لیونگ  انڈیکس 2020 میں،  بہترین شہر ( ملین پلس  کےزمرے)


شملہ ،ایز آف لیونگ انڈیکس 2020 میں،  پہلے درجے پر ( ملین سے کم کے زمرے )

اندوراور این ڈی ایم سی ، میونسپلٹی پرفارمنس ایڈیکس 2020 میں ،سرکردہ میونسپلٹیاں 

دونوں عدداشاریئے ،شہروں  کا جامع جائزہ قدرفراہم کرتے ہیں

ایزآف لیونگ انڈیکس 2020  اور میونسپل پرفارمنس  انڈیکس 2020  کے لئے ،درجات کا اعلان

Posted On: 04 MAR 2021 1:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 مارچ2021: ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  ایزآف لیونگ انڈیکس 2020  اور میونسپل پرفارمنس  انڈیکس 2020  کے لئےحتمی  درجات کا آج ایک آن لائن تقریب میں اعلان  کردیا۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری  شری درگا شنکر مشرا اور وزارت کے سینئر حکام اس موقع پر موجود تھے۔

ایز آف لیونگ انڈیکس  2020 کے تحت  درجات کا اعلان   ان شہروں کے لئے کیا گیا، جن میں  10  لاکھ سے  زیادہ یا وہ شہر  جن میں 10  لاکھ سے کم افراد کی آبادی ہے۔جائزہ قدر کی مشق میں111 شہروں میں  حصہ لیا تھا،جسے 2020  میں  کیا گیا۔تجزیاتی زمرے  ان شہروں کو ملین + آبادی والے شہروں  ( وہ شہر جن میں  10 لاکھ سے زیادہ کی آبادی ہے) اور ایک ملین سے کم  آبادی والے شہروں (وہ شہر جن میں  10 لاکھ سے کم کی آبادی ہے) کے ساتھ ساتھ  اسمارٹ سٹیز  پروگرام کے تحت شہروں میں بانٹتے ہیں ۔

ملین +زمرے میں  سب سے اعلیٰ مقام پر بنگلورو  رہا ہے ،اس کے بعد پُنے ، احمدآباد، چنئی ،سورت  ،  نوی  ممبئی ، کوئمبٹور  ، وڈودرا ،  اندرو  اور گریٹر ممبئی کا نمبر ہے۔ ملین سے کم  کے زمرے میں شملہ کو ایز آف لیونگ کے لئے  اول درجے پر رکھا گیا ہے اس کے بعد بھوبنیشور ، سلووسا  ، کاکی ناڈا  ، سیلم ، ویلور ، گاندھی نگر ، گروگرام  ،  دیوانگری اور  تریچوپلی کا نمبر ہے۔

ای او ایل آئی  انڈیکس کی طرح ہی  ایم پی آئی  2020  کے تحت،  جائزے کے  طریقہ کار میں،  میونسپلٹیوں کو ان کی آبادی   - ملین +( ایسی میونسپلٹیاں جن میں  10 لاکھ سے زیادہ کی آبادی ہو) اور  ملین آبادی سے  کم کے زمرے میں   رکھا گیا ہے۔ ملین  + زمرے میں اندور  سب سے زیادہ درجے والی میونسپلٹی کے طور پر ابھرا ہے اس کے بعد سورت اور بھوپال کا نمبر ہے۔10 لاکھ سے کم کے زمرے میں   نیودلی میونسپل کونسل   اول مقام پر رہی ہے ،اس کے بعد تروپتی اور گاندھی نگر کا نمبر ہے۔

 ایم پی آئی نےتمام  پانچوں عمودی  عناصر کے لئے   111   میونسپلٹیوں  کی  شعبہ جاتی  کاکرکردگی  کا مطالعہ کیا ( اس میں  دہلی کی کارکردگی  کے ضمن میں  این ڈی ایم سی اور تین میونسپل کارپوریشنوں کے لئے  علیحدہ سے جائزہ لیا گیا)  جس میں  مجموعی  طورپر 20 شعبے اور 10 اشاریئے شامل ہیں۔ ایم پی آئی کے تحت  پانچ عمودی عناصر میں  خدمات   ، مالیہ ، پالیسی  ،  ٹکنالوجی اور  حکمرانی شامل ہے۔

ایز آف لیونگ انڈیکس ( ای او ایل آئی ) جائزہ لینے کا ایک ٹول ہے ، جو  شہری ترقی کے لئے  معیار زندگی اور مختلف اقدامات کے اثر کا جائزہ قدر لیتا ہے۔ یہ معیار زندگی ، شہر کی معاشی اہلیت  ،  اور  اس کی پائیداری اور لچک   پر مبنی   ہندوستان بھر سے  شرکت کرنے والے  شہروں  کی  جامع  مفاہمت  فراہم کرتا ہے۔ جائزہ  ، شہری پرسیپشن  سروے کے ذریعہ  شہری انتظامیہ  کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات پر مکینوں  کے نظریات  کو بھی  جائزے میں شامل کرتا ہے۔

میونسپل پرفارمنس انڈیکس  ( ایم پی آئی ) کو ایز آف لیونگ  انڈیکس  کے ایک  ساتھی کے طور پر شروع کیا گیا تھا ۔ یہ خدمات ،مالیہ  ، پالیسی ، ٹکنالوجی اور حکمرانی کے  تمام شعبوں  میں میونسپلٹیوں  میں مقامی سرکاروں  کے عوامل  کا  معائنہ کرتا ہے۔ یہ مقامی حکمرانی کے عوامل  میں  پیچیدگیوں  کا جائزہ لینے اور انہیں  سہل بنانے نیز شفافیت   اور احتسابیت   کی  اخلاقیات  کو   فروغ دیتا ہے۔

یہ دونوں  انڈیکس  شہری زندگی کے مختلف  طور طریقوں سے متعلق ہندوستان بھر میں شہروں کی کارکردگی کو  جانچنے کی   کوشش کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایز آف لیونگ انڈیکس   ماحصل  اشاریات کو   مجتمع کرنے  جبکہ   میونسپل پرفارمنس انڈیکس   نتیجہ شدہ    طریقہ کار کو  فعال  کرنے  کی صورتحال فراہم کرتا ہے۔ یہ دونوں شہروں کا ایک جامع  جائزہ فراہم کرتے ہیں جو  بہتر معیار زندگی ،  بنیادی ڈھانچے وضع کرنے اور پھیلتے ہوئے شہر  ی علاقے کے چیلنج پر توجہ دینے کی ان شہروں  کی کوششوں  پر مبنی ہوتے ہیں۔

ان کے ذریعہ   یکجا کردہ معلومات،  سرکاروں کو  کسی طرح کی خلیج کی شناخت کرنے ، اہم مواقعوں کو  وضع کرنے  اور  شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے نیز  وسیع  تر ترقیاتی  ماحصل کے لئے  مقامی  حکمرانی میں  کارکردگی  کا اضافہ کرتی ہیں۔ ان جائزوں کے لئے طریقہ کار کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے  کمپٹیٹو نس  کے ادارے کو ایک معلوماتی شراکتدار کے طور پر  ساتھ  لے کر تیار کیا ہے۔

ایز آف لیونگ انڈیکس( ای او ایل آئی ) 

ای او ایل آئی 2020 انڈیکس میں ایک سٹیزن  پرسیپشن  سروے کے اضافے کے ساتھ طریقہ کار کو مستحکم کرتے ہوئے اپنے اسکوپ میں  اضافہ کرتا ہے، جس کا حصہ 30 فیصد ہوجاتا ہے لہٰذا یہ ان ماحصل کا مطالعہ کرتا ہے، جو موجودہ  زندگی گزارنے کی صورتحال تک رہنمائی کرتی ہیں۔ یہ مطالعہ، معیار زندگی ، معاشی صلاحیت اور   پائیداری  کے اہم ستونوں کے توسط سے کیا جاتا ہے ،جو کہ 13 زمروں پر محیط ہوتی ہے ، جن میں تعلیم ،صحت ، ہاؤسنگ اور شیلٹر ،واش  اور ایس ڈبلیو ایم ،  تحریک  ،تحفظ اورسلامتی ، تشکیل نو ، اقتصادی ترقی کی سطح ، اقتصادی مواقع ، ماحولیات ، گرین اسپیسس اور عمارتیں، توانائی کھپت اور شہرکا لچیلا پن شامل ہیں، جو کہ مجموعی ماحصل کا 70 فیصدہوتاہے۔

سٹیزن پرسیپشن سروے (سی پی ایس ) کا انعقاد خدمت کی فراہمی کے ضمن میں شہریوں کو اپنے شہر کے تجربے کو درست قرار دینے میں مددکے لئے کیا گیا تھا۔ یہ جائزہ قدر 16 جنوری  2020  سے 20 مارچ  2020 تک کیا گیا۔111 شہروں سے مجموعی طورپر 32 لاکھ 20 ہزار شہریوں نے اس سروے میں حصہ لیا۔بھبنیشور کا سب سے زیادہ  سی پی ایس  اسکور رہا۔ اس کے بعد سلوسّا، دیونگری ، کاکی ناڈہ ، بلاس پور اور بھاگلپور کا مقام تھا۔

ای او ایل آئی  اور ایم پی آئی کے نظر ثانی شدہ ایڈیشن  کے لئے طریقہ کار اور رسائی کو ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ فروری 2019  میں جاری کیا گیا تھا۔لازمی طورپر  ای او ایل آئی کی رپورٹ کا مقصد،میعار زندگی ، اقتصادی اہلیت ، اور  پائیداری کے ستونوں   کے ساتھ ساتھ 13 زمروں کے تحت 49 اِشاریوں سے  111 شہروں  میں ہندوستانی شہریوں کی بہتری کا جائزہ لینا ہے۔ای او ایل آئی بنیادی طورپر ہندوستان کی شہری ترقی کے نتائج کو رفتار بخشنا چاہتی ہے، جس میں  پائیدار ترقیاتی  مقاصد کا حصول شامل ہے۔اشاریے کے نتائج ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کی رہنمائی میں مددکرسکتا ہے۔ یہ شہروں کے مابین صحت مند مقابلے کو فروغ دیتا ہے نیز انہیں  اپنے ساتھیوں سے سیکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے اور  ان کی ترقیاتی رفتار کو  جِلا بخشتا ہے۔

میونسپل پرفارمنس انڈیکس 2020 (ایم پی آئی )

ای او ایل آئی کے طریقہ کار کو اور زیادہ فعال بنانے کے لئے اس کے دائرہ کار کو توسیع دیتے ہوئے ، ملک میں  پہلی مرتبہ ایک میونسپل پرفارمنس ایڈیکس  کا جائزہ قدر بھی کیا گیا۔ ایک جانب ایز آف لیونگ انڈیکس  اشاریہ کے  ماحصل  کوجانچتا ہے تودوسری جانب میونسپل پرفارمنس انڈیکس  اُن عناصر  پر توجہ رمرکوز کرتا ہے ، جو  مذکورہ نتائج  پیدا کرتے ہیں۔ایم پی آئی  ان عناصر کو  بیان کرنے کی خدمت انجام دیتا ہے ، جو  موثر مقامی گورننس کو خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار ، منصوبہ بندی ، مالیاتی نظام اور گورننس  کے عوامل  کو روکتے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن  انڈیکس   ،ہندوستانی میونسپلٹیوں کی کارکردگی  کا جائزہ اور ان کا اندازہ کرنے کی یہ کوشش ہے ، جو ان کے  بیان کردہ عوامل  کے سیٹ  پر مبنی ہوتی ہے۔کسی بھی میونسپلٹی کی ذمہ داریاں عمودی طور پر وسیع  ذمہ داریوںکا احاطہ کرتی ہیں ، جن میں  شہری منصوبہ بندی جیسی  زیادہ پیچیدہ ڈومنس  کو بنیادی  سرکاری سہولیات کی گنجائش  شامل ہے۔ایم پی آئی کی  اہم خصوصیات  درج ذیل دی گئی ہیں:

  • میونسپل پرفارمنس انڈیکس  ،  میونسپلٹیوں کے  عملدرآمد ی  امور اور ان کی ترقیات  کا احاطہ نیز  صلاحیتوں کی ایک جامع  مفاہمت فراہم کرتا ہے۔انڈیکس کے ذریعہ  شہری اپنی مقامی سرکا ر کےانتظامیہ کو بہتر طورپر سمجھ سکتے ہیں ،  جو اس کے جواب میں  شفافیت  اور اہم شراکتداروں کے مابین بھروسہ پیدا کرتا ہے۔
  • طریقہ کار میں  20  مختلف  شعبوں کا احاطہ ہوتا ہے، جن میں تعلیم  ، صحت ، پانی اور گندہ پانی ،  ایس ڈبلیو ایم  اور سینی  ٹیشن ، اندراج اور  اجاز ت نامے ، بنیادی ڈھانچہ ، محصولاتی انتظامیہ ، اخراجاتی  انتظامیہ ، مالیاتی ذمہ داریاں  ، مالیاتی تفویض اختیارات  ،  ڈجیٹل حکمرانی  ، ڈجیٹل رسائی ، ڈجیٹل خواندگی ، منصوبے کی تیاری ، منصوبے کانفاذ ، منصوبے پر عمل آوری ،شفافیت اور  احتسابیت  ، انسانی وسائل ،شرکت اور موثر پن  شامل ہیں۔

اعلیٰ درجہ حاصل کرنے والے 10شہروں کی تفصیل درج ذیل دی گئی ہے۔دونوں  اشاریوں کے تحت  درجات کو آن لائن  https://eol.smartcities.gov.in. پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اعلیٰ 10 درجات

درجہ

ایز آف لیونگ انڈیکس

آبادی  ملین +

 

ملین سے کم آبادی

شہر

اسکور

 

شہر

اسکور

1

بنگلورو

66.70

 

شملہ

60.90

2

پُنے

66.27

 

بھبنیشور

59.85

3

احمدآباد

64.87

 

سلوسّا

58.43

4

چنئی

62.61

 

کاکی ناڈہ

56.84

5

سورت

61.73

 

سیلم

56.40

6

نوی ممبئی

61.60

 

ویلور

56.38

7

کوئمبٹور

59.72

 

گاندھی نگر

56.25

8

وڈودرا

59.24

 

گوروگرام

56.00

9

اندور

58.58

 

دیونگری

55.25

10

گریٹر ممبئی

58.23

 

تروچیرا پلّی

55.24

 

 

 

درجہ

میونسپل پرفارمنس انڈیکس

آبادی  ملین +

 

ملین سے کم آبادی

میونسپلٹی

اسکور

 

میونسپلٹی

اسکور

1

اندور

66.08

 

نئی دلی ایم سی

52.92

2

سورت

60.82

 

تروپتی

51.69

3

بھوپال

59.04

 

گاندھی نگر

51.59

4

پمپری چنچواڈ

59.00

 

کرنال

51.39

5

پُنے

58.79

 

سیلم

49.04

6

احمدآباد

57.60

 

تروپپور

48.92

7

رائے پور

54.98

 

بلاس پور

47.99

8

گریٹر ممبئی

54.36

 

اودے پور

47.77

9

وشاکھا پٹنم

52.77

 

جھانسی

47.04

10

وڈودرا

52.68

 

ترونیل ویلی

47.02

 

https://eol.smartcities.gov.inمزید تفصیلات  کے لئے وزٹ کریں

 

*************

 

ش ح۔اع ۔رم

(04-03-2021)

U-2152



(Release ID: 1702638) Visitor Counter : 305