کابینہ

کابینہ نے  زراعت قابل تجدید توانائی کے  شعبہ   میں تعاون کے لئے بھارت اورفرانس کے درمیان مفاہمت نامے کومنظوری دی

Posted On: 03 MAR 2021 12:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  3  مارچ 2021،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قابل تجدید توانائی کے  شعبے میں تعاون کے لئے بھارت اور جمہوریۂ فرانس  کے درمیان  مفاہمت نامے پر  دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ مفاہمت نامے پر جنوری 2021 میں دستخط کئے گئے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد  باہمی مفاد، برابری اور  باہمی تال میل کی بنیاد پر  نئی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی بنیاد قائم کرنا ہے ۔ اس میں  شمسی ، بادی، ہائیڈروجن اور بایو ماس توانائی سے متعلق ٹکنالوجی شامل ہیں۔

مفاہمت نامہ کے تحت درج ذیل کام کئے جائیں گے:

  • سائنسی اور تکنیکی عملے کا تبادلہ اور تربیت؛
  • سائنس اور ٹکنالوجی  سے متعلق معلومات اور  اعداد و شمار کا تبادلہ ؛
  • ورکشاپس اور سیمیناروں کا انعقاد، آلات معلومات اور ٹکنالوجی کی منتقلی؛
  • مشترکہ تحقیق اور ٹکنالوجی سے متعلق پروجیکٹوں کا فروغ؛

اس مفاہمت نامے سے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں  ٹکنالوجیکل معلومات کے فروغ میں مدد ملےگی اور  اس طرح سال 2023 تک  قابل تجدید توانائی  کی  450 جی ڈبلیو صلاحیت کا نشانہ حاصل کرنے کے عمل میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2123

                          



(Release ID: 1702274) Visitor Counter : 189