صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو اور گجرات میں کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان جاری
اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگوں میں مرکز نے ریاستوں کو سخت احتیاط برتنے، کووڈ کی مؤثر روک تھام اور مناسب بندوبست کرنے کے اقدام کا مشورہ دیا
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے میں مدد کے لئے کثیر ماہرین والی اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیمیں بھیجی گئیں
Posted On:
28 FEB 2021 11:18AM by PIB Delhi
نئی دہلی28،فروری2021
ہندوستان میں آج کووڈ-19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد اب 164511 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کا فیصد 1.48 ہے۔ ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کا یہ موجودہ فیصد ملک کے کل پازیٹو کیسوں کا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو اور گجرات میں کووڈ-19 کے نئے معاملوں میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ نئے معاملوں میں سے 86.37 فیصد ان 6 ریاستوں کے ہیں۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 16752 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 8623 نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ ریاست میں نئے معاملے میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے بعد کیرالہ میں 3792 اور پنجاب میں 593 نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔
8 ریاستوں میں روزانہ نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
مرکزی سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ کووڈ کے زیر علاج اور روزانہ نئے معاملوں پر احتیاط برت رہی ہے۔ کابینہ سکریٹری نے کل تلنگانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، گجرات، پنجاب، جموں وکشمیر اور مغربی بنگال سمیت کووڈ کے معاملوں میں بڑھوتری دکھانے والی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
کابینہ سکریٹری نے اس بات کو دوہرایا کہ ریاستوں کو پچھلے سال کے مجموعی سے ہوئے فائدے کو بنائے رکھنے کے لئے لگاتار سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ریاست کو سختی بنائے رکھنے کی صلاح دیتے ہوئے کووڈ مناسب برتاؤ کو لاگو کرنے اور متعلقہ خلاف ورزی عزم کے ساتھ نمٹنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس عزم کو نمایاں کیاگیا ہے کہ ریاست ممکنہ بے حد تیز وسعت (سپراسپریڈنگ) واقعات کے سلسلے میں بااثر نگرانی اور ٹریکنگ سرگرمیوں پر عمل کریں گے۔ ساتھ ہی بااثر جانچ، وسیع طریقے سے ٹریکنگ، پوزیٹویٹی معاملوں کی تیزی سے آئی سولیشن اور گہرے رابطوں کے جلد قرنطینہ کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
مرکز نے کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، پنجاب، مدھیہ پردیش، گجرات، جموں وکشمیر (یوٹی) کے لئے اعلیٰ سطح کی کثیر تادیبی ٹیمیں بھی روانہ کی ہیں، تاکہ کووڈ-19 کو کنٹرول کرنے اور اسے قابو میں کرنے کے اقدامات کے سلسلے میں ریاستی صحت کے محکموں کےساتھ تال میل کیا جاسکے اور کووڈ کے معاملوں میں اضافے کے بارے میں اسباب کا پتہ لگایا جاسکے۔
کووڈ ٹیکہ کاری کے محاذ پر آج صبح 7 بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق 292312 سیشن کے ذریعے کل 14301266 ٹیکے یا خوراکیں دی گئیں۔ ان میں 6669985 ایچ سی ڈبلیوز (پہلی خوراک) 2456191 ایچ سی ڈبلیوز (دوسری خوراک) اور 5175090 ایف ایل ڈبلیوز (پہلی خوراک) شامل ہے۔
ہندوستان یکم مارچ 2021 کو ان لوگوں پر کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور جو لوگ متعدد امراض یا بیماریوں کےساتھ 45 سال کی عمر کے گروپ کے سبھی شہریوں کے لئے بھی یکم مارچ 2021 سے کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائےجانے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی کے تحت لگ بھگ 10 ہزار نجی اسپتالوں اور مرکزی سرکار کی صحت اسکیم کے تحت 600 سے زیادہ نجی اسپتالوں کا استعمال کیا جائے گا۔ دیگر سرکاری اسپتالوں کو ریاستی سرکار کے تحت استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صحت بیمہ اسکیم کو کووڈ-19 ٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی) کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مرکز کے طور پر استعمال کے لئے کیے جاسکنے والے سی جی ایچ ایس پینل میں شامل کیے گئے اسپتالوں کی فہرست کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے: https://www.mohfw.gov.in/pdf/CGHSEmphospitals.xlsx
ریاستوں کے ذریعے آیوشمان بھارت –پی ایم جے اے وائی کے تحت کووڈ ٹیکہ کاری مرکز کی شکل میں استعمال کیے جاسکنے والے اسپتالوں کی فہرست کو یہاں دیکھا جاسکتا ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/PMJAYPRIVATEHOSPITALSCONSOLIDATED.xlsx
ابھی تک کل 1.07 کروڑ (10775169) کووڈ سے مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11718 مریض ٹھیک ہوئے اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
84.19 فیصد ٹھیک ہوئے نئے مریض 6 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔
کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 4650 نئے مریض شفایاب ہوئے ہیں، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں 3648 لوگ ٹھیک ہوئے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 491 لوگ ٹھیک ہوئے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 113 کووڈ مریضوں کی موت ہوئی۔
84.96 فیصد کووڈ کے نئے مریضوں کی موت کے معاملے 6 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 51 کووڈ کے نئے مریضوں کی موت ہوئی ہے، جبکہ کیرالہ اور پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں بالترتیب 18 اور 11 نئے مریضوں کی جان گئی ہے۔
19ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے کسی مریض کی موت کی کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔ ان ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام ہیں: اترپردیش، آندھراپردیش، جموں وکشمیر، اڈیشہ، گوا، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، آسام، میگھالیہ، لکشدیپ، منی پور، سکم، لداخ، میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ، انڈمان ونکوبار جزائر، دمن اور دیو، دادر نگر حویلی اور اروناچل پردیش۔
ش ح، ح ا، ع ر
U-2016
(Release ID: 1701602)
Visitor Counter : 200
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu