صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم ، نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 1.32 لاکھ شائقین کی گنجائش ہے : صدرِ جمہوریہ کووند


صدرِ جمہوریۂ ہند نے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا اور احمد آباد میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس اینکلیو کا سنگِ بنیاد رکھا

Posted On: 24 FEB 2021 2:58PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 24 فروری / صدرِ جمہوریۂ  ہند  جناب رام ناتھ کووند نے    کہا ہے  کہ  یہ ہمارے  لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ نریندر مودی  کرکٹ اسٹیڈیم  1.32 لاکھ شائقین کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا  کرکٹ  اسٹیڈیم بن  گیا ہے ۔  صدرِ جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج  ( 24 فروری ، 2021 ء ) کو آج احمد آباد میں  نریندر مودی کرکٹ  اسٹیڈیم کا افتتاح کیا اور    سردار ولبھ بھائی پٹیل  اسپورٹس اینکلیو کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ  یہ اسٹیڈیم نہ صرف  دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم  ہے  ، بلکہ مختلف  کھیل  سرگرمیوں کے لئے عالمی درجے  کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔  انہوں نے  تمام  عہدیداروں ، ایجنسیوں اور گجرات کرکٹ  ایسوسی ایشن  کے ساجھیداروں کو مبارکباد دی ، جو نریندر مودی اسٹیڈیم کو  موجودہ شکل دینے میں سرگرم تھے ۔  اِس اسٹیڈیم   سے وابستہ  لوگوں کی ستائش کرتے ہوئے  صدرِ جمہوریہ نے خیال  ظاہر کیا کہ  گرین بلڈنگ سرٹیفکیشن  میں گولڈ  ریٹنگ  کے ساتھ  یہ  ماحول دوست ترقی کی  ایک اچھی مثال بھی ہے ۔  اسٹیڈیم میں  نئے بھارت کی امنگوں اور صلاحیتوں کو   اجاگر کیا گیا ہے ، جس  نے  دنیا کے اسٹیج  پر  ایک مضبوط تاثر چھوڑا ہے ۔  صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ   بھارت نے  ، جس طرح کرکٹ میں   اپنی بالا دستی حاصل کی ہے ،  یہ نہ صرف دوسرے کھیلوں ، بلکہ ترقی میں بھی   دنیا کی اعلیٰ پوزیشن میں اپنی صلاحیت   کی عکاسی کرتا ہے ۔  

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ  بھارت کو  کرکٹ کا پاور ہاؤس  یا کرکٹ کا مرکز کہا جاتا ہے ۔ اس لئے  یہ بالکل مناسب  ہے کہ کرکٹ کا  دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بھی ، اب ہمارے ملک میں ہے ۔ انہوں نے  اِس اسٹیڈیم کی تعمیر  کی کوششوں  کی ستائش کی ، جو اُس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب  نریندر مودی کی رہنمائی  میں شروع کی گئی تھیں  اور جس پر گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی حیثیت سے  جناب امت شاہ نے  موثر کام کیا ہے ۔

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے  بہت سے کرکٹ  کھلاڑی  بھارت کے  دور دراز کے چھوٹے گاؤوں اور شہروں  سے آتے ہیں اور   اپنی محنت کے بل پر  کھیل کود کی بہترین صلاحیت  حاصل کرتے ہیں ۔ ہمارے نو جوانوں میں   بین الاقوامی سطح پر  دوسرے  کھیلوں میں  بھی کار کردگی کی صلاحیت ہے ۔ اس کو حقیقی  شکل دینے کے لئے ہمیں ، انہیں بھی ایسا ہی عالمی  درجے  کا بنیادی ڈھانچہ  دینا ہو گا ، جو ہم کرکٹ کے لئے فراہم  کرتے ہیں ۔  اس مقصد کے ساتھ یہ واضح ہے کہ  گجرات کی حکومت نے   نریندر مودی اسٹیڈیم  کے احاطے کے اندر ہی بین الاقوامی سطح کا ایک اسپورٹس اینکلیو  تعمیر کرنے کا قدم  اٹھایا  ہے ۔ انہوں نے  کہا کہ یہ اسپورٹس اینکلیو  کئی کھیلوں کے  وینیو کے طور پر کام کرے گا اور قومی اور بین الاقوامی  مقابلوں کے انعقاد کے لئے سہولت  فراہم کرے گا ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  اسپورٹس اینکلیو  کھیل کود کے  بنیادی ڈھانچے کے ضمن میں احمد آباد شہر   کے لئے ایک  نئی  شناخت ہو گا ۔

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ  ایسے میں ، جب کہ  کھیلوں کی سہولیات  کا فروغ بہت  اہم ہے ، یہ بات بھی  ناگزیر ہے  کہ  بڑی تعداد میں  با صلاحیت کھلاڑی ، اِن سہولیات سے فائدہ  اٹھا سکیں ۔  سہولت اور سہولت تک رسائی   ہمارے کھیل کود کے ٹیلنٹ کی ترقی کے لئے ضروری ہیں ۔  بہت سے باصلاحیت کھلاڑی  دور دراز کے علاقوں میں  رہ رہے ہیں ، جنہیں مالی    تنگ دستی   یا دوسری رکاوٹوں کی وجہ سے اپنی صلاحیت ظاہر کرنے کا موقع نہیں  ملتا ۔ ایسے نو جوان کھلاڑیوں کو  سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں  کی جا رہی ہیں ۔   اس طرح کی کوششوں کو آگے بڑھانے سے  ہمارے ملک میں   کھیل کود  کے چھپے ہوئے  با صلاحیت  افراد کی  پرورش کرنے کا موقع ملے  گا ۔ اس طرح کی کوششیں  نہ صرف  صلاحیت کی پرورش کے لئے اہم ہیں ، بلکہ نوجوانوں کی مجموعی  ترقی کے لئے بھی اہم ہیں ۔   ملک کی ترقی کا انڈیکس  بننے کے علاوہ  ، اِس سے  نو جوانوں میں  ٹیم اسپرٹ  ، صحت مند مقابلے  اور  قومی اہداف کی شناخت   کو فروغ دینا کا بھی موقع  ملتا ہے ۔  یہ نو جوان نسل  کے کردار  کے فروغ میں  مددگار ہوتے ہیں ، جس  کے نتیجے میں سماجی اور قومی  ترقی کو فروغ ملتا ہے ۔ 

          صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے  گجرات میں  وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے  اپنے  دور میں  کھیل کود کی  بہت ہمت افزائی کی  ۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ   مرکزی حکومت کے ذریعے پورے ملک میں کھیل کود کے ایک نئے کلچر  کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔  ‘ کھیلو انڈیا ’ اور  ‘فٹ انڈیا ’  جیسی مہم  لوگوں میں اچھی صحت اور کھیل کود کی ہمت افزائی کر رہی ہیں ۔  ‘‘ ٹارگیٹ   اولمپک  پوڈیم اسکیم ’’ جیسے پروگراموں کے ساتھ کھیلوں  کی دنیا میں بھارت کی موثر موجودگی درج کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے  آج افتتاح شدہ  نئے اسٹیڈیم میں  کھیلنے  والی  بھارت اور انگلینڈ  کی کرکٹ ٹیموں  کو نیک خواہشات  پیش کیں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 24.02.2021  )

U. No. 1905



(Release ID: 1700550) Visitor Counter : 147