بجلی کی وزارت
ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ کی موجودگی میں ‘گوالیکٹرک’ مہم کا آغاز کیا
Posted On:
19 FEB 2021 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی:19،فروری، 2021: سڑک نقل و حمل، شاہراہوں، نیز بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر جناب آر کے سنگھ کی موجودگی میں ہندوستان میں ای موبلٹی اور ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ الیکٹرک کوکنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے "گو الیکٹرک" مہم کا آغاز کیا۔
جناب گڈکری نے ملک گیر مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوسل ایندھن کے لئے بجلی کا ایندھن ایک اہم متبادل ہے جس کا درآمدی بل 8 لاکھ کروڑ روپے ہے۔جب روایتی ایندھن سے موازنہ کیا جائے تو بجلی کے ایندھن کی قیمت کم ہوتی ہے، کاربن اخراج میں کمی ہوتی ہے اور یہ دیسی بھی ہوتا ہے۔انہوں نے بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ پر زور دیا کہ وہ تھرمل پاور پلانٹس سے جاری ہونے والے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں قدر میں اضافے کی حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے ہندوستان میں بجلی سے کھانا پکانے کے مواقع اور صلاحیت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ سرکاری ٹرانسپورٹ کی بجلی کاری نہ صرف کفایتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ توانائی اور بجلی کے شعبے میں زراعت کے تنوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وزارت بجلی کو زراعت کے فضلات اور بائیو ماس سے گرین پاور کی پیداوار کو فروغ دینا چاہئے جس سے ملک بھر کے کسانوں کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گو الیکٹرک مہم ایک اہم اقدام ہے جو آنے والے سالوں میں ہمارے ملک کے درآمدات پر انحصار کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور صاف ستھرےاور آلودگی سے پاک مستقبل کی طرف ایک اہم اقدام ہوگا۔ اس مہم کا مقصد کل ہند سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے اور توقع ہے کہ یہ برقی گاڑیوں کے مینوفیکچررز کے اعتماد کو بڑھائے گی۔
بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ مہم کم کاربن والی معیشت کی راہ پر آگے بڑھنے کے لئے توانائی کی منتقلی کے بنیادی مقصد کو پورا کرنے کے لئے ایک طویل سفر طے کرے گی۔ اس طرح ہمارے ملک اور کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچائے گی۔ اس سے توانائی کی ضروریات کے لئے دوسرے ممالک پر ملک کا انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر بجلی کے وزیر جناب آر کے سنگھ نے آلودگی سے پاک اور محفوظ الیکٹرک کوکنگ کے استعمال پر بھی زور دیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ الیکٹرک کوکنگ کو اپنائیں جو محفوظ ہے اور کم حرارت کی بربادی کی وجہ سے صارفین کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
لانچ پروگرام میں "گو الیکٹرک" علامت (لوگو) کی نقاب کشائی بھی کی گئی، جس میں ای موبلٹی ایکو سسٹم کے ارتقا کو پیش کیا گیا ہے۔ آغاز کے دوران صارفین کی آگاہی بڑھانے کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا صوتی و بصری تخلیقات کی بھی اسکریننگ کی گئی۔ انڈسٹری کے کھلاڑیوں نے فاسٹ چارجرز اور سلو چارجرز جیسے چارجنگ کے دستیاب متبادلوں کے علاوہ ای بسوں، ای کاروں، 3 پہیہ گاڑیوں ، اور 2 پہیہ گاڑیوں سمیت مختلف برقی گاڑیوں کی نمائش کرنے کے لئے ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا تھا۔
اس تقریب میں ریاستی حکومتوں، سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یوز)، اصل سازوسامان مینوفیکچررز (او ای ایم) اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کے دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں "ہندوستان میں ای موبلٹی انفراسٹرکچر کی پیمائش اور ای نقل و حرکت میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار" پر پینل مباحثہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس پینل مباحثے میں صنعت اور پالیسی ماہرین کے ساتھ ساتھ این ٹی پی سی، ای ای ایس ایل، نیتی آیوگ وغیرہ کے پینلسٹ نے شرکت کی۔
وزارت توانائی کے زیرنگرانی کام کرنے والے بیورو آف انرجی ایفیشینسی (بی ای ای) کو عوامی چارجنگ، ای موبلٹی اور اس کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے آگاہی مہم چلانے کا اختیار دیا گیا ہے۔قومی اور ریاستی سطح پر ’گو الیکٹرک‘ مہم کو نافذ کرنے کے لئے بی ای ای ریاست کی نامزد ایجنسیوں (ایس ڈی اے) کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ مرکزی نوڈل ایجنسی کی حیثیت سے بی ای ای معلومات کی یکسانیت کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی نامزد ایجنسیوں اور دیگر شراکت داروں کو مواد اور تفصیلات فراہم کرے گی۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1748
(Release ID: 1699609)
Visitor Counter : 300