وزارت دفاع

وزیردفاع نے 62 چھاؤنی بورڈوں کے باشندگان کو آن لائن شہری سہولتیں فراہم کرنے والا ای۔چھاؤنی پورٹل اور موبائل ایپ کا آغاز کیا


 راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ای- چھاؤنی ایپ گڈگورننس کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے

Posted On: 16 FEB 2021 2:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16،فروری، 2021:وزیردفاع جناب راجناتھ سنگھ نے مورخہ 16فروری 2021 کو نئی دہلی میں ای- چھاؤنی   پورٹل اور موبائل ایپ کولانچ کیا۔ ملک بھر میں 62 چھاؤنی بورڈوں کے 20 لاکھ سے زیادہ باشندوں کو آن لائن شہری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پورٹل(https://echhawani.gov.in/) بنایا گیا ہے۔

پورٹل کے ذریعے چھاؤنی علاقوں کے باشندے بٹن کے صرف ایک کِلک کے ذریعے پٹّوں کی تجدید، پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست، پانی اور سیوریج کنکش، ٹریڈ لائسنس، موبائل ٹوائلٹ لوکیٹر اور مختلف قسم کے ٹیکسز اور محصولات کی ادائیگی جیسے بنیادی خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ای-گاؤفاؤنڈیشن، بھارت  الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل)، ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی  ای) اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) کے ذریعے مشترکہ طور سے تیار کردہ یہ پورٹل شہریوں کو اپنے گھر بیٹھے ان خدمات کا فائدہ اٹھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرکے اور گورننس کو بہتر اور شفاف بناکر ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے تئیں حکومت کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس نظام کو شہریوں کے موافق بنانے اور لوگوں کے لئے ‘ایز آف لیونگ’ اور ‘ایزآف ڈوئنگ’ کو آسان بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ ساتھ میں یہ جوڑتے ہوئے کہ ای- چھاؤنی پورٹل کا افتتاح ایک بڑا قدم ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے گڈگورننس اور لوگوں کے لئے آسان زندگی کو بڑھاوا دینے کیلئے کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ گورننس، ڈیجیٹل انڈیا اور ای-گورننس جیسے اقدامات شروع کئے گئے تھے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے ای-چھاؤنی پورٹل کو‘نیوانڈیا’ کے وِژن کے مطابق چھاؤنی بورڈوں کے کام کاج میں تبدیلی لانے کیلئے ایک تجرباتی کوشش بتایا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ پورٹل چھاؤنی بورڈوں کی خدمات کی تقسیم کے نظام کی مؤثریت اور شفافیت کو یقینی بنائیگا اور شہریوں کو مقررہ وقت میں حل فراہم کریگا۔ جناب راجناتھ سنگھ نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ شہریوں کے موافق بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً مستفیدین سے فیڈ بیک حاصل کریں۔

جناب راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں بھارت دفاع، معیشت، تجارت، آئی ٹی، زراعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنی مستحکم موجودگی کے سبب ایک عالمی طاقت اور مواقع فراہم کرنے والی سرزمین کے طور پر اُبھرا ہے۔

دفاع کے سکریٹری جناب اجئے کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پورٹل پر چھاؤنی علاقوں کے باشندوں کے فائدے کیلئے خدمات سے مستفید ہونے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کی فائلنگ اور بلڈنگ ٹیکس، کرائے کی وصولی  اور کمیونٹی مراکز کی بکنگ جیسی اور خدمات جلد ہی آدھار پر مبنی پورٹل میں جوڑے جائیں گے۔ ڈاکٹر اجئے کمار نے 62 آزاد پورٹل والی ای- چھاؤنی پروجیکٹ کو بہت کم وقت میں پورا کرنے کیلئے ای۔گاؤفاؤنڈیشن،بی ای ایل، ڈی جی ڈی ای اور این آئی سی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ڈائرکٹر  جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) محترمہ دیپا باجوا اور وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ سیویلن اور فوجی افسران موجود تھے۔

اپنے اینڈرائڈ موبائل پر ای-چھاؤنی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=org.egovernment.echhawani.citizen

 

-----------------------

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:1628



(Release ID: 1698581) Visitor Counter : 270