مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر مواصلات جناب روی شنکر پرساد نے ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ اور بھروسے مند بنانے کےلئے اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی
مرکزی وزیر نے افسروں کو ٹیلی کوم صارفین کے استحصال کو روکنے کےلئے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی
ناپسندیدہ تجارتی مواصلات (یوسی سی) اور ٹیلی مواصلات وسائل کے غلط استعمال کے ذریعہ کی جارہی مالی دھوکہ دہی سے کار گر طریقے سے نمٹنے کےلئے ایک ویب /موبائل ایپلیکیشن اور ایس ایم ایس پر مبنی نظام تیار کیا جائےگا
لائسنس سروس کے شعبہ کی سطح پر ٹیلی کوم اینالیٹکس فار فراڈ مینجمنٹ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن (ٹیفکاپ )سسٹم تیار کیا جائےگا
Posted On:
15 FEB 2021 5:07PM by PIB Delhi
سینٹرل الیکٹرانکس اور آئی ٹی، مواصلات اور قانون اور انصاف کے وزیر جناب روی شنکر پرساد کی صدارت میں موبائل فون پر ناپسندیدہ پیغامات ،ایس ایم ایس کے ذریعہ باربار پریشان کئے جانے،دھوکہ دہی والے قرض لین دین کا وعدہ کرنے وغیرہ سے وابستہ صارفین کی بڑھتی تشویش اور ناراضگی کو دور کرنے اور ان سب سے بھی اوپر ڈیجیٹل لین دین کو محفوظ اور بہتر بنانے کے مقصد سے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد کی گئی۔ سکریٹری (ٹی)،رکن (ٹی ) اور ڈی ڈی جی (ایکسس سروس ) نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔
میٹنگ میں ،مرکزی وزیر مواصلات نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیلی کوم صارفین کے استحصال میں شامل افراد اور ٹیلی کوم کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔صارفین کے استحصال کے طریقوں میں ناپسندیدہ تجارتی پیغامات یا کالس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ،مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹیلی کوم وسائل کا استعمال مالی دھوکہ دہی کرنے اور عام آدمی کی محنت کی کمائی کو ٹھگنے کےلئے بھی کیا جارہا ہے۔اس طرح کی سرگرمیوں کو فوراً روکنے کےلئے افسروں کو سخت اور پختہ کارروائی کرنے کےلئے واضح پیغام جاری کئے گئے ۔
افسروں نے بتایا کہ یہاں تک کہ ڈو-ناٹ ڈسٹرب (ڈی این ڈی) سروس میں رجسٹرڈ گاہکوں کو بھی رجسٹرڈ ٹیلی –مارکیٹرس ( آر ٹی ایم) کی جانب سے تجارتی پیغامات ملنے جاری ہیں اور اس کے علاوہ غیر –رجسٹرڈ ٹیلی –مارکیٹرس ( یو ٹی ایم ) بھی گاہکوں کو تجارتی پیغامات بھیج رہے ہیں۔
مرکزی وزیر مواصلات نے ٹیلی کوم محکمے کے افسروں کو ٹیلی کوم سروس پرووائیڈرس (ٹی ایس پی) اور ٹیلی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے انہیں اس مسئلے کی سنجیدگی سے مطلع کرانے اور اس سلسلے میں طے شدہ اصولوں اور عوامل پر عمل درآمدگی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اصولوں اور عوامل پر عمل میں کسی بھی خلاف ورزی کے معاملے میں، ٹیلی مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف مالی جرمانے لگانے اور خلاف ورزی کرنے کو دہرانے پر وسائل کی سہولت کو کاٹ دئے جانے کی تجویز کی گئی۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ناپسندیدہ تجارتی مواصلات (یو سی سی) اور ٹیلی کوم وسائل کے غلط استعمال کے ذریعہ کی جارہی مالی دھوکہ دہی سے کارگر طریقے سے نمٹنے کےلئے ایک ویب /موبائل ایپلیکیشن اور ایس ایم ایس پر مبنی نظام تیار کیاجائےگا۔اس سے ٹیلی کوم صارفین کو یو سی سی سے جڑے معاملوں سے جڑی اپنی شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی۔
معزز وزیر نے ٹیلی کوم وسائل کے غلط استعمال کے سہارے کی جانے والی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں پر روک لگانے کےلئے جام تاڑٓ اور میوات کے علاقوں میں بڑھتی تشویش کی وجہ سے ٹیلی کوم خدمات کے آپریشن کو بلا رکاوٹ رکھنے سمیت خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت دی۔
افسروں نے مرکزی وزیر کو اس حقیقت سے مطلع کرایا کہ یو سی سی اور مالی دھوکہ دہی سے متعلق شکایات کےلئے،وقت بے حد ہی اہم جز ہے اور فوری طورپر وقت رہتے کارروائی سے اس طرح کے خطروں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی کے مطابق ،ڈیجیٹل انٹیلیجنس یونٹ (ڈی آئی یو) نام کی ایک نوڈل ایجنسی کا قیام کیا جائے گا۔ ڈی آئی یو کا اہم کام ٹیلی کوم وسائل سے متعلق کسی بھی دھوکہ دہی کی سرگرمی کی جانچ میں مختلف ایل ای اے،مالی اداروں اور ٹیلی کوم سروس پرووائیڈرس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔لائسنس سروس کے شعبہ کی سطح پر،ٹیلی کوم اینالیٹکس فار فراڈ مینجمنٹ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن (ٹیفکاپ) سسٹم بھی تیار کیا جائےگا۔
اوپر بالا نظام ڈیجیٹل سسٹم میں لوگوں کے بھروسے کو مضبوط کرے گا اور بنیادی طورپر موبائل کے ذریعہ کئے جانے والے مالی ڈیجیٹل لین دین کو زیادہ محفوظ اور بھروسے مند بنائےگا،جس سے ڈیجیٹل انڈیا کو فروغ ملے گا۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U: 1580
(Release ID: 1698315)
Visitor Counter : 281