وزیراعظم کا دفتر

جغرافیائی اعدادو شمار کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں کو نرم کرنا آتم نربھر بھارت کے ہمارے وژن کی طرف ایک بڑا قدم ہے- وزیر اعظم


یہ اصلاحات ہندوستان میں کاروبارکرنے میں آسانی پیدا کرنے میں بہتری لانے کے عزم کا ثبوت ہیں- وزیر اعظم

Posted On: 15 FEB 2021 1:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی / 15 فروری : وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جغرافیائی اعداد و شمار کے حصول اور پیداوار کے ظابطے کی پالیسیوں کو نرم کرنا آتم نربھر بھارت کے لئے ہمارے وژن میں ایک بڑا قدم  ہے۔ اس اصلاح سے ملک کے کسانوں ، اسٹارٹ اپس، نجی شعبے ، سرکاری شعبے اور تحقیقی اداروں کو جدت طرازی کرنے اور توسیع پزیر حل پیدا کرنے میں فائدہ ہوگا۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک فیصلہ لیا ہے جس سے ڈیجیٹل انڈیا کو ایک بہت بڑی طاقت ملے گی۔ جغرافیائی اعداد و شمار کے حصول اور پیداوار کو کنٹرول کرنے والی پالیسیوں کو لبرلائز کرنا آتم نربھر بھارت  کے لئے ہمارے وژن میں ایک بڑا قدم ہے۔

ان اصلاحات سے ہمارے ملک کے اسٹارٹ اپس ، نجی شعبے ، پبلک سیکٹر اور تحقیقی اداروں کو جدت طرازی کرنے اور توسیع پزیر حل پیدا کرنے کے زبردست مواقع پیدا  ہوں گے۔ اس سے روزگار بھی ملے گا اور معاشی نمو بھی تیز ہوگی۔

جیو-اسپیٹیل اور ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کی صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر ہندوستان کے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ڈیٹا کو عوامی بنانے سے نئی ٹکنالوجیوں اور پلیٹ فارموں کا احیا ممکن ہو سکے گااور اس سے زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں بھی بہترین  کارکردگی آئے گی ۔

ان اصلاحات سے ہندوستان میں کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کو بہتر بنانے کے  ہمارے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

اصلاحات کی تفصیل کے لیے دیکھیں : https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1698073

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح۔ ج ق  ۔ ج ا) 

U. No. 1572

 


(Release ID: 1698118) Visitor Counter : 224