شہری ہوابازی کی وزارت

12 فروری 2021 کو 2349 پروزوں میں 297102 مسافروں نے سفر کیا


پروازیں بحال ہوجانے کے بعد گھریلو مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے

Posted On: 13 FEB 2021 1:42PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  13فروری، 2021 /

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بتایا کہ 12 فروری 2021 کو 2349 پروازوں میں گھریلو مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوکر 297102 ہوگئی۔  انھوں نے کہا کہ 25 مئی 2020 کو گھریلوں پروازوں کی بحالی کے بعد مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ جناب پوری نے بتایا کہ سلامتی، کارکردگی اور وقت کی بچت کی وجہ سے فضائی سفر ایک ترجیحی انداز میں ابھر رہی ہے۔ مسافروں کی تعدد کووڈ سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

12 فروری 2021 کو پروازوں کی کل تعداد 4697 رہی۔ اس دن مجموعی طور پر 593819 مسافر وں نے ہوائی اڈوں پہ رسائی کی۔

کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے 24 مارچ 2020 کی آدھی رات (11:59 بجے) سے گھریلوں پروازوں  کے آپریشن کو بند کردیا گیا تھا۔ دو مہینے کے بعد 25 مئی 2020 کو یہ آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا۔

 

 

*****

ش ح۔ ن ر (13.02.2021)

U NO: 1496

 



(Release ID: 1697852) Visitor Counter : 165