صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت صرف26 دنوں میں کووڈ-19کے 70لاکھ ٹیکے لگانے والادنیا کا سب سے تیز ملک بن گیا ہے
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 17ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے
فی دس لاکھ کی آبادی پر بھارت میں زیرعلاج معاملوں کی تعداد دنیا میں سب سے کم ہے
Posted On:
11 FEB 2021 11:37AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،11فروری 2021
بھارت نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔بھارت کووڈ -19 کے خلاف 70 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا دنیا کا سب سے تیز ملک بن گیا ہے۔
بھارت نے یہ کامیابی صرف 26دنوں میں حاصل کی ہے،جبکہ امریکہ نے اس تعداد تک پہنچنے میں 27دن اور انگلینڈ نے 48 دن کا وقت لیا ہے۔ بھارت کچھ دن پہلے 60 لاکھ کے اعدادو شمار تک پہنچنے والا بھی دنیا کا پہلا ملک بنا تھا ۔
11فروری ،2021 کو صبح آٹھ بجے تک ملک گیر سطح پر کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت 70 لاکھ (7017114) سے زیادہ مستفدین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
ٹیکہ لگائے گئے مستفدین
|
1
|
انڈمان نکوبار جزائر
|
3,413
|
2
|
آندھرا پردیش
|
3,35,268
|
3
|
اروناچل پردیش
|
13,480
|
4
|
آسام
|
1,10,977
|
5
|
بہار
|
4,30,307
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
6,903
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
2,16,784
|
8
|
دادرا اور نگر حویلی
|
2,326
|
9
|
دمن اور دیو
|
1,030
|
10
|
دہلی
|
1,46,789
|
11
|
گوا
|
9,961
|
12
|
گجرات
|
6,14,530
|
13
|
ہریانہ
|
1,83,529
|
14
|
ہماچل پردیش
|
66,101
|
15
|
جموں وکشمیر
|
74,219
|
16
|
جھارکھنڈ
|
1,60,492
|
17
|
کرناٹک
|
4,64,485
|
18
|
کیرالہ
|
3,26,246
|
19
|
لداخ
|
2,536
|
20
|
لکشدویپ
|
920
|
21
|
مدھیہ پردیش
|
4,31,702
|
22
|
مہاراشٹر
|
5,73,681
|
23
|
منی پور
|
13,747
|
24
|
میگھالیہ
|
9,760
|
25
|
میزورم
|
11,046
|
26
|
ناگالینڈ
|
7,167
|
27
|
اوڈیشہ
|
3,61,623
|
28
|
پڈوچیری
|
4,770
|
29
|
پنجاب
|
91,669
|
30
|
راجستھان
|
5,59,990
|
31
|
سکم
|
7,808
|
32
|
تمل ناڈو
|
1,97,392
|
33
|
تلنگانہ
|
2,58,122
|
34
|
تریپورہ
|
52,908
|
35
|
اتر پردیش
|
6,73,542
|
36
|
اتراکھنڈ
|
90,483
|
37
|
مغربی بنگال
|
4,27,042
|
38
|
متفرقات
|
74,366
|
کُل
|
70,17,114
|
بھی تک کل 7017114 مستفدین کو ٹیکے لگے ہیں ،جن میں 5705228 صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار (ایچ سی ڈبلیو) اور 1311886 فرنٹ لائن اہلکار (ایف ایل ڈبلیو) شامل ہیں۔
ٹیکہ کاری کے 26ویں دن یعنی دس فروری کو 40549 مستفدین (ایچ سی ڈبلیو 94890 اور ایف ایل ڈبلیو310459) کو 8308 سیشن میں ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
ٹیکے لگائے جانے والے مستفدین کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ 13 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 65 فیصد سے زیادہ رجسٹرڈ طبی دیکھ بھال اہلکاروں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ بہار میں سب سے زیادہ تعداد میں 79فیصد رجسٹرڈ ایچ سی ڈبلیو کو کووڈ کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔

سات ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 40 فیصد سے کم رجسٹرڈ طبی اہلکاروں کو ٹیکے لگ چکے ہیں۔ پڈوچیری میں سب سے کم 17.5فیصد اہلکاروں کو ٹیکے لگے ہیں۔

کووڈ -19 کےخلاف بھارت کی لڑائی سے دیگر محاذ پر بھی ہر روز کامیابی حاصل ہورہی ہے۔17ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوود سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہ ریاست/ مرکز کے زیر انتطام علاقے ہیں- تلنگانہ ،گجرات ،آسام،ہریانہ ،اوڈیشہ ،اتراکھنڈ ،میگھالیہ ،ناگالینڈ،لکشدویپ ،لداخ،سکم ،منی پور ،میزورم ،انڈما اور نکوبار جزائر،تریپورہ ،اروناچل پردیش، دمن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی ۔
ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 142562 زیر علاج معاملے درج ہوئے ہیں۔ اب ملک کے کل متاثرہ معاملوں کی تعداد کل معاملوں کی صرف 1.31 فیصد ہی ہے۔ فی دس لاکھ کی آبادی پر ملک میں زیر علاج معاملوں کی تعداد صرف 104 ہے،جو دنیا میں سب سے کم ہے ۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 12923 نئے تصدیق شدہ معاملے درج ہوئے ہیں جبکہ اسی مدت کے دوران 11764 نئے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔بازیابی کی قومی شرح 97.26 فیصد ہے،جو دنیا میں بازیابی کی سب سے اونچی شرح ہے۔
ابھی تک کل 10573372 کووڈ کے مریض ٹھیک ہوچکےہیں ۔زیر علاج معاملوں اور ٹھیک ہوئے معاملوں کے درمیان فرق مسلسل بڑھتے ہوئے 10430810 تک پہنچ گیا ہے۔ 83.20 فیصد ٹھیک ہوئے نئے معاملے چھ ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 5745 نئے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر اور گجرات میں تقریباً 2421 اور495 نئے مریض ٹھیک ہوئےہیں۔

85.11 فیصد نئے مریض چھ ریاستوں سے متعلق ہیں۔
کیرالہ مین کل سب سے زیادہ 5980 نئے مریض سامنے آئے ہیں،جبکہ مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں تقریباً3451 اور 479 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 108 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔79.63 فیصد اموات کے معاملے سات ریاستوں سے متعلق ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 30 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ،جبکہ کیرالہ میں موت کے 18 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:1415
(Release ID: 1697215)
Visitor Counter : 334
Read this release in:
Tamil
,
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Malayalam