صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پانچ ملکوں کے سفیروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صدر جمہوریہ ہند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں

Posted On: 11 FEB 2021 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11 فروری ،2021، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے جمہوریہ السیلواڈور، پناما، تیونیشیا اور  ارجنٹینا کے سفیروں/ ہائی کمشنروں کی آج (11 فروری 2021 کو) ایک ورچوئل تقریب میں  سفارتی اسناد قبول کیں۔ جن لوگوں نے اپنی اسناد پیش کیں وہ اس طرح ہیں:

  1. ہز ایکسیلنسی جناب گلیرروبیو فیونیس، جمہوریہ السیلواڈور کے سفیر
  2. ہر ایکسیلنسی  محترمہ یاسیل الینیس بیوریلو ریویرا، پناما کی سفیر
  3. ہر ایکسیلنسی محترمہ حیات طالبی، تیونیشیا کی سفیر
  4. ہز ایکسیلنسی جناب الیکس ایلس، برطانیہ کے ہائی کمشنر
  5. ہز ایکسیلنسی جناب جناب ہیوگو جیویئر گوبی، جمہوریہ ارجنٹینا کے سفیر

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے ان سفیروں کے تقرر پر اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ان سبھی پانچ ملکوں کے ساتھ گرمجوشی کے اور دوستانہ تعلقات رکھتا ہے اور یہ کہ ہمارے مراسم، امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن سے گہرائی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انھوں نے  2021-22 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ کے لیے بھارت کی امیدواری کی حمایت کرنے پر ان کی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کووڈ-19 کے تئیں ایک فیصلہ کن اور مربوط رد عمل قائم کرنے میں عالمی کوششوں کے صف اوّل میں رہا ہے۔ جس کا مقصد ہماری مجموعی صحت اور اقتصادی  عافیت کو یقینی بنانا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت سرکار کی ویکسین میتری  کوشش کے تحت  بھارت میں بنائے گئے بہت سستے ٹیکے ، بہت سے ملکوں تک پہلے ہی پہنچ چکے ہیں جن سے ’’فارمیسی آف دی ورلڈ‘‘ کا ہمارا تعارف مزید مستحکم ہوا ہے۔

متعلقہ سفیروں نے اپنے اظہار خیال میں اس مضبوط شراکت داری کا ذکر کیا جو ان کے ملکوں کی بھارت کے ساتھ قائم ہے اور  بھارت کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی ان کی قیادت کے عہد کا اظہار کیا۔ سفیر صاحبان نے  کووڈ-19 ویکسین بین الاقوامی برادری کو فراہم کرنے کی بھارت کی کوششوں کی تعریف کی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.

U.No.1425

No.

(Release ID: 1697210) Visitor Counter : 226