وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندرمودی اور امریکی صدر عزت مآب جوزف آر بائیڈن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
Posted On:
08 FEB 2021 11:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 08فروری: وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر عزت مآب جوزف آر بائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیراعظم نے صدربائیڈن کو گرم جوشانہ مبارکباد دی اوران کی مدت کار کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہند امریکہ کلیدی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کےلئے امید کااظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطہ کے واقعات اور وسیع تر جغرافی ، سیاسی صورتحال پر طویل گفتگو کی۔ انہوں نے اس بات کااظہار بھی کیا کہ ہندامریکہ شراکت داری جمہوری اقدار اور مشترکہ کلیدی مفادات کے حوالے سے ایک مشترک عہد پر مبنی ہے۔انہوں نے ہم خیال ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایک ضابطہ پر مبنی بین الاقوامی نظام اورایک آزاد کھلے ہوئے اور شمولیاتی ہند بحر الکاہل خطہ کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیراعظم اور صدر بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کی اہمیت کی تصدیق کی۔ وزیراعظم نے صدربائیڈن کی پیرس معاہدہ کی طرف مراجعت کا خیرمقدم کیا اورہندوستان نے قابل تجدید توانائی کے سیکٹر میں جو گرم جوشانہ اہداف مقرر کئے ہیں ان پر بھی روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے صدربائیڈن کی طرف سے اس سال اپریل میں ماحولیات سے متعلق رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس منعقد کرنے کی طرف پہل کا خیرمقدم کیا اوراس میں اپنی شرکت کی امید ظاہر کی۔
وزیراعظم نے اس موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے صدربائیڈن اور ڈاکٹر جل بائیڈن کوجلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
************
)ش ح ۔ س ب۔ف ر)
U-1314
(Release ID: 1696398)
Visitor Counter : 151
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam