وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 10 فروری کو عالمی پائیدار ترقی سربراہ اجلاس 2021 کا آغاز کریں گے

Posted On: 08 FEB 2021 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 08 فروری 2021: وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 فروری کو شام 6:30 بجے ،ویڈیو  کانفرنسنگ کے توسط سے عالمی پائیدار ترقی سربراہ اجلاس 2021 کا آغاز کریں گے۔اس سربراہ اجلاس کا موضوع ہے ’’ہمارے مشترکہ مستقبل کی نئی تعریف: سب کے لئے محفوظ ماحولیات‘‘۔ عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی، کوآپریٹیو جمہوریہ گیانا؛ محترم جیمز مارپ، پاپوا نیو گینی کے وزیر اعظم، جناب محمد نشید، عوامی مجلس کے اسپیکر، جمہوریہ مالدیپ؛ محترمہ امینہ جے محمد، ڈپٹی سکریٹری۔ جنرل، اقوام متحدہ، اور جناب پرکاش جاوڈیکر، مرکزی وزیر ماحولیات، جنگلات، اور تبدیلی موسمیات، اس موقع پر موجود ہوں گے۔

سربراہ اجلاس کے بارے میں

توانائی اور وسائل ادارے (ٹی ای آر آئی) کے 20ویں ایڈیشن کی اولوالعزم تقریب ، عالمی پائیدار ترقی سربراہ اجلاس، 10 سے 12 فروری 2021 کے دوران آن لائن طریقے سے منعقد کی جائے گی۔ یہ اجلاس موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نبرد آزمائی میں متعدد حکومتوں، کاروباری رہنماؤں، ماہرین تعلیم، موسمیاتی سائنسداں، نوجوان اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لے کر آئے گا ۔بھارت کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی موسمیات، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور ارضیاتی سائنسز کی وزارت، اس سربراہ اجلاس کی کلیدی شراکت دار ہیں۔ سربراہ اجلاس کے دوران توانائی اور صنعتی تغیر، موافقت اور لچک، فطرت پر مبنی حل، کلائمیٹ فائنینس، سرکولر معیشت، صاف ستھرے سمندر اور فضائی آلودگی، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔

*****

 

 

ش ح ۔اب ن

U-1307



(Release ID: 1696302) Visitor Counter : 155