وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے وزیرا علیٰ سے بات کی ہے؛ انھوں نے اتراکھنڈ کی افسوسناک صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
07 FEB 2021 2:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،7 فروری ،2021، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب تریویندرسنگھ راوت سے بات کی اور اتراکھنڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا ہے’’آسام میں موجود رہتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ جناب تریویندر سنگھ راوت اور دیگر اعلیٰ افسران سے بات کی۔ انھوں نے وہاں جاری بچاؤ اور امدادی کام کا جائزہ لیا۔ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں‘‘۔
ایک اور ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ’’میں اتراکھنڈ کی افسوسناک صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہوں۔ بھارت اتراکھنڈ کے ساتھ کھڑا ہے اور قوم وہاں ہر ایک کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ میں مسلسل سینئر حکام سے بات کر رہا ہوں اور این ڈی آر ایف کی تعیناتی، بچاؤ کام اور راحت رسانی کی کارروائی کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کر رہا ہوں‘‘۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.1264
(Release ID: 1695942)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam