عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ کا کہنا ہے کہ بجٹ کووڈ کے بعد کی انڈیا کی صورت حال کے عین مطابق ہے

Posted On: 02 FEB 2021 10:58AM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ سے متعلق ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو کے سلسلے میں شمال مشرقی خطے کی فروغ (ڈونیر) کے مرکزی وزیر مملکت برائے  (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر ،عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے  بجٹ کو ہندوستان میں کووڈ کے بعد کے منظر نامے کے عین مطابق بتایا۔ انہوں نے کہا حالانکہ یہ ایک اقتصادی دستاویز ہے، لیکن آج پیش کردہ بجٹ کی روح اقتصادیات کی تفصیلات سے تجاوز کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر  مودی کے زیر قیادت ہندوستان کے لیے روڈ میپ تیار کرتا ہے، جو کہ  عالم اقوام کی برادری میں ایک ہراول رکن کے طور پر ابھرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپوزیشن کے ذریعے غلط فہمیوں اور منفی پروپیگنڈے کے بارے میں ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ نے تمام ناقدین کو خاموش کردیا ہے اور ان کے لیے صرف تنقید برائے تنقید  کا موقع رہ گیا ہے حالانکہ  کچھ لوگ منفی پیش گوئیاں کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پر کوئی فالتو بوجھ یا ذمہ داری ڈالنے کے بجائے 2021-22 کا بجٹ اس قوم کے لیے ایک راحت بن کر آیا ہے، جو کووڈ وبا کے باعث درپیش  مشکلات سے جدوجہد میں مصروف ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HVYN.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ بجٹ میں پیش کردہ ترجیحات دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی تقلید کی راہ ہموار کرے گی۔ مثال کے طور پر صحت کے شعبے کو اعلی ترجیح دینا نہ صرف غیر متوقع ہے، بلکہ اس سے ہندوستان میں خود کفالت کے لیے خوداعتمادی پیدا ہوگی اور کورونا ویکسین جیسے عظیم اقدامات کرکے ایک ایسی سرکار کے زیر قیادت قوم کا سربلند ہوگا، جو جسمانی بہتری، احتیاطی دیکھ بھال اور تندرستی کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔ بجٹ کے کم معروف پہلوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ بجٹ میں معاشرے کے ہر زمرے کے لیے مسرتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ایک جانب نوجوانوں کےلیے  اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس ہولی ڈے کو ایک سال کے لیے توسیع دے دی گئی ہے، تو دوسری طرف بزرگ شہریوں کے لیے، 75 برس سے زیادہ عمر کے پنشن یافتہ افراد کے لیے آمدنی ٹیکس ریٹرن بھرنے سے مستثنی قرار دے دیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر کےلیے گیس پائپ لائن اور لداخ کے لیے ایک یونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ  یہ  اقدام ہندوستان کے دو نوجوان مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی تشویش کا مظہر ہیں۔ انہوں نے شمال مشرق میں آسام اور مغربی بنگال کے چائے باغوں کے ورکروں کے لیے فراہم کردہ راحت کا بھی اعتراف کیا۔

وزیراعظم مودی کے آغازکردہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس سال دسمبر میں اسرو کے ذریعے ‘گنگایان’کے لانچ کرنےکے پروگرام کی ستائش کی۔

*****************

 

U-1062

ش ح۔  ا ع ۔  ت ع۔

(02-02-2021)

 



(Release ID: 1694374) Visitor Counter : 128