صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندستان کی شفایابی کی شرح 97 فیصد کو چھو رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 11،858 شفایاب


یومیہ نئے معاملات اور اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے

37.5 لاکھ سے زیادہ مستحق لوگوں کو کووڈ 19 کے انسدادی ٹیکے لگائے

Posted On: 01 FEB 2021 12:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم فروری 2021:مجموعی شفایابیوں میں مستقل اضافے کے ساتھ ، ہندستان میں شفایابی کی شرح 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو عالمی سطح پر سب سے اونچی شرح ہے۔ ہندستان کے مجموعی فعال معاملات آج کی تاریخ میں  1.68 لاکھ (1،68،235) رہ گئے ہیں۔ فعال معاملات کا حصہ ہندوستان کے کل مثبت معاملات میں سے اب صرف 1.56 فیصد ہے۔

1.jpg

اب تک مجموعی طور پر 1،04،34،983 لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔ پچھلے 24  گھنٹوں میں 11،858 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں رخصت کر دیا گیا۔ انتہائی تعداد میں شفایابیوں اور نئے معاملات کے مابین فرق کا دائرہ بڑھ کر تعداد کے لحاظ سے ایک کروڑ سے زیادہ یعنی 10,266,748ہو گیا ہے۔

2.jpg

ہندوستان کے یومیہ نئے معاملات کی رفتار مسلسل کم ہوتی چلی جارہی ہے۔ یکم ستمبر 2021 کو  ملک میں یومیہ نئے مثبت معاملات 96,551 کی بلند ترین سطح پر تھے۔ یکم فروری 2021 کوملک میں یومیہ نئے مثبت معاملات  11,427 رہ گئے ہیں۔

3.jpg

ملک میں یومیہ نئی اموات کی تعداد  120 سے کم ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

4.jpg

یکم فروری 2021 کی صبح 8 بجے تک ، ملک بھر میں  جاری کووڈ 19 ویکسینیشن  کے تحت 37.5 لاکھ (37,58,843) سے زائد مستحق لوگوں کو یہ ویکسین لگا دیا گیا۔

5.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  253 سیشن میں 14,509 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک 69,215 سیشن ہوئے ہیں۔

نمبرشمار         ریاستیں/ مرکز کے زیر انتطام خطے        فائدہ اٹھانے والے

نمبر شمارہ

ریاستیں/UTs

ویکسین سے مستفید ہونے والے

1

اے اور این آئس لینڈس

2727

2

آندھراپردیش

187252

3

اروناچل پردیش

9651

4

آسام

38106

5

بہار

148293

6

چنڈی گڑھ

3447

7

چھتیس گڑھ

72704

8

دادر اور ناگر حویلی

692

9

دمن اور دیو

391

10

دہلی

56818

11

گوا

4117

12

گجرات

247891

13

ہریانہ

125977

14

ہماچل پردیش

27734

15

جموں وکشمیر

26634

16

جھارکھنڈ

40860

17

کرناٹک

315370

18

کیرالہ

165171

19

لداخ

1128

20

لکشدویپ

807

21

مدھیہ پردیش

298376

22

مہاراشٹر

269064

23

منی پور

3987

24

میگھالیہ

4324

25

میزورم

9346

26

ناگالینڈ

3993

27

اڑیشہ

206424

28

پڈوچیری

2736

29

پنجاب

57499

30

راجستھان

330797

31

سکّم

2020

32

تمل ناڈو

105821

33

تلنگانہ

168606

34

تریپورہ

29796

35

اترپردیش

463793

36

اتراکھنڈ

31228

37

مغربی بنگال

243143

38

دیگر

52120

مجموعی

3758843

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شفایاب ہونے والے نئے معاملات میں  86.47 فیصد معاملے  10 ریاستوں / مرکزی خطوں میں مرکوز پائے گئے۔

کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ لوگ شفایاب ہوئے ان میں نئے شفایاب ہونے والوں کی تعداد  5,730 رہی۔  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 1,670 لوگ شفایاب ہوئے ، اس کے بعد تامل ناڈو میں یہ تعداد  523 رہی۔

6.jpg

یومیہ بنیاد پر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11,427  نئے معاملاے سامنے آئے۔

نئے معاملات میں سے 80.48 فیصد  5 ریاستوں اور مرکزی خطوں کے ہیں۔

کیرالہ میں روزانہ سب سے زیادہ  نئے معاملات کی رپورٹ مل رہی ہے جس کی تازہ تعداد 5,266  ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے 2,585 ،  کرناٹک میں 522 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔  دو ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹرا کا روزانہ نئے معاملات میں مجموعی طور پر 68.71 فیصد حصہ ہے۔

7.jpg

چھ ریاستوں اور مرکزی خطوں میں 76.27 فیصد  نئی اموات ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اتلاف جان کی تعداد (40) رہی۔ کیرالہ میں یومیہ 21 اموات اور مغربی بنگال میں 9 اموات ہوئی ہیں۔

8.jpg

*****

 

 

U No.1039

م ن۔ر ف۔س ا

 


(Release ID: 1694304)