وزارت خزانہ
22-2021 کے مرکزی بجٹ میں شہری علاقوں میں بپلک ٹرانسپورٹ کو مستحکم بنانے پر خصوصی زور
پبلک بس ٹرانسپورٹ سروس کو تعاون فراہم کرنے کے لئے 18،000 کروڑ روپے کی ایک نئی اسکیم کی تجویز
ٹیئر-2 شہروں اور ٹیر- 1 شہروں کے نواحی علاقوں میں ‘میٹرولائٹ’ اور ‘میٹرو نیئو’ نامی دو نئی ٹکنالوجی کو متعارف کرایا جائے گا
کوچی، چنّئی، بنگلورو ،ناگپور اور ناسک میں میٹرو کے لئے مرکز فنڈ مہیا کرے گا
Posted On:
01 FEB 2021 1:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی : یکم فروری 2021
مرکزی وزیر برائے مالیات و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں سال 21-2020 کے لئے جو بجٹ پیش کیا ہے اس میں شہری علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مستحکم بنانے پر خاص زور دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محترمہ سیتا رمن نے کہاکہ میٹرو ریل نیٹ ورک میں توسیع اور سٹی بس خدمات میں اضافہ کرکے حکومت شہری علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید مستحکم بنائے گی۔ پبلک بس ٹرانسپورٹ سروسزکی مدد کے لئے 18000 کروڑ روپئے کی ایک نئی اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سے جدید نوعیت کی پی پی پی ماڈل کو نافذ کرنے میں مدد ملے گی اور اس کی توسط سےاس شعبے میں 20000 سے زیادہ بسوں کے رکھ رکھاؤ، انہیں چلانے یا اس میں سرمایہ کاری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے داخلے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس اسکیم سے جہاں آتوموبائیل سیکٹر کو فائدہ ملے گا وہیں اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لئے نوکری کے مواقع پیدا ہوں گے اور شہروں میں رہنے والوں کو آمدورفت میں بڑی آسانی ملے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پورے ملک میں بہت تیزی سے میٹرو ٹرین کی خدمات میں اضافہ ہورہا ہے۔ فی الحال 702 کلومیٹر پر میٹرو چل رہی ہے جبکہ 27 شہروں میں 1016 کلومیٹر میٹرو اور آر آر ٹی ایس کی تعمیر جاری ہے۔ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیرمالیات نے کہا کہ ٹیئر-2 شہروں اور ٹیئر-1 شہروں کے نواحی علاقوں میں تحفظ اور آسانیاں فراہم کرنے اور کہیں زیادہ کم قیمت پر میٹرو ریل سسٹم مہیا کرانے کی غرض سے سرکار ‘میٹرو لائٹ’ اور ‘میٹرو نیو’ کے نام سے دو نئی ٹکنالوجی بھی متعارف کرانے جارہی ہے۔
بجٹ میں جن شہروں میں میٹرو کی تعمیر کے لئے مرکزی فنڈ فراہم کیا جائے گا اس کی تفصیل یہ ہے :
a. 11.5 کلومیٹر کے کوچی میٹرو ریلوے کے دوسرے مرحلے کے لئے 1957.05 کروڑ روپئے
b. 118.9 کلومیٹر کے چنّئی میٹرو ریلوے دوسرے مرحلہ کے لئے 63246 کروڑ روپئے
c. 58.19 کلومیٹر کے بنگلورو میٹرو ریلوے منصوبہ مرحلہ 2 اے اور 2بی کے لئے 14788 کروڑ روپئے
d. ناگپور میٹروریل منصوبہ دوسرا مرحلہ اور ناسک میٹرو کے لئے بالترتیب 5976 کروڑ اور 2092 کروڑ روپئے
****
(ش ح ۔ ج ق ۔ م ص)
U- 1020
(Release ID: 1694007)
Visitor Counter : 275