وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کا 31 جنوری 2021 کو ‘پربدھ بھارت’ کی 125 ویں سالانہ تقریبات سے خطاب
Posted On:
29 JAN 2021 2:04PM by PIB Delhi
وزیراعظم 31 جنوری 2021 کو سہ پہر تقریباً 3 بجکر 15 منٹ پر ‘پربدھ بھارت’ کی 125 ویں سالانہ تقریبات سے خطاب کریں گے۔پربدھ بھارت سوامی وویکانند کے ذریعہ 1896 میں شروع کردہ رام کرشنا سلسلے کا ایک ماہانہ جریدہ ہے ۔ اس تقریب کا انعقاد ادویتا آشرم ، مایاوتی کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔
‘پربدھ بھارت’ کے بارے میں
جریدہ ‘پربدھ بھارت ’ ہندوستان کی قدیم ترین روحانی تعلیمات کا پیغام پھیلانے کے لئے ایک اہم وسیلہ رہا ہے۔ اس کی اشاعت چنئی (اس سے قبل مدراس) سے شروع ہوئی تھی جہاں سے دو سال تک اس کی اشاعت جاری رہی ۔ اس کے بعد اسے الموڑا سے شائع کیا جاتا رہا۔ بعد میں اپریل 1899 میں اس رسالے کی اشاعت کو ادویتا آشرم منتقل کردیا گیا اور اس کے بعد سے ہی یہ وہاں سے مستقل شائع کیا جارہا ہے۔
کچھ عظیم ترین شخصیات نے پربدھ بھارت کے صفحات پر اپنی تحریروں کے ذریعہ معدوم نہ ہونے والے تاثرات چھوڑے ہیں جو انہوں نے ہندوستانی ثقافت ، روحانیت ،منطق ، تاریخ ،نفسیات ، آرٹ اور دیگر سماجی مسائل پر ضبط تحریر کئے ہیں۔ نیتجا جی سبھاش چندربوس ، بال گنگا دھر تلک ، سسٹر نوی دیتا، سری اروندو، سابق صدر سروپلی رادھا کرشنن جیسی عظیم ترین شخصیات کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی اس جریدہ میں برسوں اپنی تحریروں سے مستفیض کیا ہے۔
ادویتا آشرم ‘پربدھ بھارت’ کو مکمل طور پر آرکائیو کرنے کے تئیں کام کررہا ہے تاکہ اسے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب کرایا جاسکے۔
****
(ش ح ۔ ا ع ۔ م ص)
U- 934
(Release ID: 1693216)
Visitor Counter : 261
Read this release in:
Gujarati
,
Telugu
,
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada