وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے کلا اُتسو 2020 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 28 JAN 2021 4:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/جنوری 2021 ۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج کلا اُتسو 2020 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔

جناب پوکھریال نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلا اُتسو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو صحیح سمت و شکل دے کر ان کے تصور کو حقیقت کا روپ دیتا ہے۔ انھوں نے کلا اُتسو 2020 میں دیسی کھلونوں اور کھیل کود کے گوشے کی شروعات کرنے کی ستائش کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ ’ووکل فار لوکل‘ کو فروغ دیتا ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ پالیسی تعلیم کے ذریعے فن و ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیتی ہے۔ کلا اُتسو 2020 نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کو بھی سمویا ہے۔ طلباء جب کسی بھی طرح کے فن سے جڑتے ہیں تو اپنے تصور کا استعمال کرتے ہیں اور اسے عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی زندگی لگاکر اسے حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔ کلا اُتسو اس عمل کو ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ اس طرح کے مواقع طلباء کے قوت استدلال، سمجھداری، مسائل کو حل کرنے ، ادراکی اور فیصلہ سازی سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں، جو طلباء کی ہمہ جہت ترقی میں معاون ہوتے ہیں۔

 

 

جناب پوکھریال نے ورچول طریقے سے سبھی شرکاء اور منتظمین کو اس طرح کی دلچسپ نمائش کے انتخاب کے لئے مبارکباد دی، جو اس سال ناسازگار حالات میں ایک ایسی حصول یابی ہے جس کا تصور چند ماہ قبل تک نہیں کیا جاسکتا تھا۔ انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرمعمولی حوصلے کے ساتھ سبھی ریاستوں کی متفقہ شراکت داری ایک بار پھر اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ بھارت اتحاد اور تنوع کی علامت ہے، جو اس کی خصوصیت اور طاقت کا منبع بھی ہے۔

کلا اتسو 2020 کے بارے میں

کلا اُتسو 2020 کا 10 جنوری 2021 کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے توسط سے آن لائن افتتاح کیا گیا تھا۔ کلا اتسو 2020 میں کل 35 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن اور نوودیہ ودیالیہ سمیتی اسکول کے 576 طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان شرکاء میں سے 287 لڑکیاں اور 289 لڑکوں نے کلا اتسو 2020 میں حصہ لیا جس میں 04 دویانگ شرکاء بھی شامل ہیں۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی محکمہ، وزارت تعلیم اور تعلیمی تحقیق و تربیت کی قومی کونسل (این سی ای آر ٹی) نے قابل ستائش کام کیا۔ ان کی انتھک محنت سے کلا اتسو 2020 کووڈ-19 کے حالات میں بھی کامیاب رہا۔

کلا اتسو 2020، جو کہ 11 سے 22 جنوری 2021 کے دوران منعقد کیا گیا، کے مسابقے میں مجموعی طور پر 9 قسم کے فنون (1) کلاسیکی گلوکاری، (2) روایتی لوک گیت، (3) کلاسیکی ساز، (4) روایتی / فوک انسٹرومنٹس، (5) کلاسیکی رقص، (6)فوک ڈانس، (7) ویزول (بصری)  آرٹس (دو-جہتی)، (8) ویزول (بصری)  آرٹس (سہ- جہتی)، (9) مقامی کھیل کھلونے شامل ہیں۔ پہلے کلا اتسو میں صرف چار فنون کو شامل کیا گیا تھا، اب اس میں پانچ دیگر فنون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کلا اتسو 2020 کے نتائج دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here to access the result of Kala Utsav 2020

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 909



(Release ID: 1693090) Visitor Counter : 200