بجلی کی وزارت

بھارت نے بین الاقوامی  توانائی ایجنسی  ( آئی ای اے ) کے ساتھ کلیدی ساجھیداری کے معاہدے پر دستخط کئے  

Posted On: 27 JAN 2021 4:56PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 27 جنوری / بین الاقوامی توانائی ایجنسی  ( آئی ای اے ) کے ارکان کے درمیان کلیدی ساجھیداری کے فریم ورک   پر حکومت ہند نے 27 جنوری ، 2021 ء کو  دستخط کئے ہیں ، جس کا مقصد  باہمی اعتماد اور تعاون کو مستحکم کرنا   اور  عالمی توانائی سکیورٹی  ، استحکام اور پائیداری  میں اضافہ کرنا ہے۔  اِس ساجھیداری سے   معلومات میں  جامع  تبادلے  کو فروغ ملے گا  اور یہ   بھارت کے  آئی ای اے کا مکمل رکن بننے کی جانب  ایک اہم قدم ہو گا ۔

585ZY8K.jpg

 

          بھارت کی طرف سے ، اِس مفاہمت نامے پر  بجلی کے محکمے کے سکریٹری جناب  سنجیو نندن سہائے نے دستخط کئے ، جب کہ آئی ای اے کی طرف سے  ، آئی ای اے کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتیہ بیرول   نے دستخط کئے ۔

          کلیدی ساجھیداری  کے متن  کا تعین  آئی ای اے کے ارکان   اور بھارت کے ذریعے  مشترکہ طور  پر کیا جائے گا ، جس میں بھارت کے لئے آئی ای اے کے ایک کلیدی  ساجھیدار کے طور  پر   فوائد اور ذمہ داریوں  میں اضافے   سمیت   توانائی کی سکیورٹی  ،   صاف اور پائیدار توانائی ،  موثر توانائی ،  بھارت میں  پیٹرولیم کا ذخیرہ کرنے  کی صلاحیت میں اضافہ اور بھارت کو گیس پر مبنی معیشت  کے طور پر وسعت دینے سمیت ایسوسی ایشن کے موجودہ  شعبوں میں  ساجھیداری اور کام  کو فروغ ملے گا ۔

          آئی ای اے کا سکریٹریٹ  ، بھارت میں  تعاون پر مبنی سرگرمیوں    کو نافذ کرنے  اور   آئی ای اے کے ارکان   اور بھارت  کے درمیان  کلیدی ساجھیداری  کو مزید فروغ دینے کے لئے  تبادلۂ خیال  میں سہولت   پیدا کرے گا ۔

          حکومتِ ہند   کی کوشش ہے کہ وہ  مذکورہ بالا شناخت شدہ  شعبوں میں  فریم ورک معاہدے کے ذریعے  توانائی کے سیکٹر میں کلیدی اور تکنیکی تعاون  کو فروغ دینے اور ہمت افزائی کے لئے ضروری اقدامات کرے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 27.01.2021  )

U. No. 877


(Release ID: 1692738) Visitor Counter : 284