وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 25 جنوری کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ یافتگان کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے
Posted On:
24 JAN 2021 3:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 /جنوری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 جنوری 2021 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (پی ایم آر بی پی) ایوارڈ یافتگان کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔ خواتین و اطفال بہبود کی مرکزی وزیر بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔
بھارت سرکار اختراعات، تعلیمی حصول یابیوں، کھیل کود، فنون و ثقافت، سماجی خدمت اور بہادری جیسے شعبوں میں غیرمعمولی صلاحیت اور ممتاز فتوحات حاصل کرنے والے بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار کے تحت بال شکتی پرسکار دیتی آئی ہے۔ اس سال، بال شکتی پرسکار کے مختلف زمروں کے تحت ملک بھر سے 32 عرضی گذاروں کو پی ایم آر بی پی – 2021 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
******
شح۔ م م۔ م ر
U-NO.776
(Release ID: 1691889)
Visitor Counter : 205
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam