امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کے 125ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جناب امت شاہ نے گوہاٹی میں نیتاجی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا
سبھاش بابو ایک ذہین طالب علم، پیدائشی محب وطن، باصلاحیت ایڈمنسٹریٹر اور منتظم اور لڑنے کے غیرمعمولی جذبے کے حامل ایک رہنما تھے، ان کے حوصلے اور شجاعت نے بھارت کی تحریک آزادی کو ایک نئی قوت دی
انھوں نے ناسازگار حالات میں اپنی کرشمائی قیادت کی بدولت ملک کے نوجوانوں کی طاقت کو منظم کیا
پورا ملک ہمیشہ نیتاجی کی بہادری اور لڑنے کے ان کے غیرمفتوح جذبے کے لئے ہمیشہ احسان مند رہے گا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دِوس‘ کے طور پر مناکر انھیں غیرمعمولی خراج عقیدت پیش کیا ہے
سبھاش بابو کا 125واں یوم پیدائش ملک بھر میں زبردست جوش و خروش سے منایا جائے گا، تاکہ آنے والی نسلیں طویل عرصہ تک ملک کے لئے نیتاجی کے تعاون کو یاد رکھیں
ان کی تحریک سے لاکھوں بچے ملک کی ترقی میں تعاون دینے کے اہل بنیں گے اور آنے والے دنوں میں ملک کو آتم نربھر بنائیں گے
Posted On:
23 JAN 2021 3:27PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 /جنوری 2021 ۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ان کے 125ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب امت شاہ نے آج آسام کے گوہاٹی میں نیتاجی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور تحریک آزادی کے اس عظیم ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سبھاش بابو ایک ذہین طالب علم، پیدائشی محب وطن، باصلاحیت ایڈمنسٹریٹر اور منتظم اور لڑنے کی غیرمعمولی جذبے سے لیس ایک رہنما تھے۔ ان کے حوصلے اور شجاعت نے بھارت کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی قوت دی۔ انھوں نے ناسازگار حالات میں اپنی کرشمائی قیادت کی بدولت ملک کے نوجوانوں کی قوت کو منظم کیا۔ ملک کی تحریک آزادی کے تئیں پابند عہد نیتاجی نے کولکاتہ سے جرمنی تک کا 7000 کلومیٹر سے زیادہ پر محیط سفر سڑک کے ذریعے کیا اور آبدوز کے ذریعے تقریباً 27000 کلومیٹر کا سفر بھی طے کیا، ان سے سبھاش بابو کے غیرمفتوح حوصلے کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پورا ملک نیتاجی کی شجاعت اور پیہم جدوجہد کے لئے ہمیشہ ان کا احسان مند رہے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دِوس‘ کے طور پر مناکر انھیں غیرمعمولی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پراکرم دِوس پر سبھی اہل وطن کو میری مبارکباد۔ پراکرم دِوس پر سبھی اہل وطن کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سبھاش بابو کا 125 واں یوم پیدائش ملک بھر میں غیرمعمولی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، تاکہ آنے والے نسلیں طویل عرصہ تک ملک کے تئیں نیتاجی کے تعاون کو یاد رکھ سکیں۔ جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس تحریک کے لاکھوں بچے اس لائق بنیں گے کہ وہ ملک کی ترقی میں تعاون دے سکیں اور آنے والے دنوں میں ملک کو آتم نربھر بناسکیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 747
(Release ID: 1691753)
Visitor Counter : 162