کابینہ

ہندوستان اور ازبکستان کے ذریعہ شمسی توانائی کے میدان میں تعاون سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 20 JAN 2021 11:50AM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی کابینہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان شمسی توانائی کے میدان میں تعاون کرنے کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔

 نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر  انرجی (این آئی ایس ای)،  بھارت کی نئی  اور قابل تجدید توانائی  کی وزارت اور ازبکستان کے انٹر نیشنل سولر انرجی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان کارکردگی کے خاص علاقے ریسرچ/ نمائش اور آزمائشی پروجیکٹوں کے نشاندہی سے متعلق ہوں گے جو مندرجہ ذیل ہیں:

  1. سولر فوٹو والٹائک
  2. اسٹوریج ٹیکنالوجیزس
  3. ٹیکنا لوجی کی منتقلی

 باہمی رضا مندی کے تحت دونوں فریق انٹر نیشنل سولر الائنس( آئی ایس اے) کے رکن ممالک میں آزمائشی پروجیکٹوں کے قیام اوراس پر عمل درآمد کے لئے کام کریں گے۔

******

 

ش  ح ۔س ب۔ ر ض

U-NO.587



(Release ID: 1690287) Visitor Counter : 195