وزارتِ تعلیم

جے ای ای (مین) 21-22 کے لیے بارہویں کلاس میں 75 فیصد نمبر کی اہلیت کے پیمانے کو ختم کردیا گیا ہے

Posted On: 19 JAN 2021 2:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19/جنوری 2021، آئی آئی ٹی، جے ای ای (ایڈوانسڈ) کے لیے کیے گئے فیصلے کے مدنظر اور پچھلے تعلیمی سال کے لیے کیے گئے فیصلے کے خطوط پر وزارت تعلیم نے  این آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز، ایس پی ایز اور دیگر سی ایف ٹی آئیز میں 2021-2022 کے اگلے تعلیمی سال میں داخلے کے لیے، جو جے ای ای (مین) پر مبنی ہے، مشترکہ داخلہ امتحان (مین) کے لیے 12ویں کلاس میں 75 فیصد نمبر ہونے کی اہلیت کے پیمانے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ٹیکنالوجی(این آئی ٹیز)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(آئی آئی ای ایس ٹی)، شیوپور (مغربی بنگال) اور دیگر مرکزی فنڈ سے چلنے والے تکنیکی اداروں (سی ایف ٹی آئیز-جن میں آئی آئی ٹیز شامل نہیں ہیں) کے مختلف انڈرگریجویٹ (یوجی) پروگراموں میں داخلہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی(این ٹی اے) کے ذریعے منعقد کیے جانے والے مشترکہ داخلہ امتحان (مین) میں امیدواروں کے ذریعے حاصل کردہ رینک/ میرٹ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔

این آئی ٹیز، آئی آئی آئی ٹیز، ایس پی ایز اور دیگر سی ایف ٹی آئیز  میں داخلے کے لیے  امیدواروں کی اہلیت  پہلے 12ویں  جماعت میں کم از کم 75 فیصد یا متعلقہ بورڈ میں 12ویں جماعت کے امتحان میں سب سے اوپر 20 فیصد  نمبر حاصل کرنا  ضروری تھا۔ ایس سی / ایس ٹی طلبا کےلیے اہلیت کے نمبر 12ویں جماعت میں 65 فیصد رکھے گئے تھے۔

جے ای ای (ایڈوانسڈ) امتحان کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے طلبا کی آسانی کے لیے تعلیمی سال 2021-2022 میں داخلے کے لیے 12ویں جماعت میں 75 فیصد نمبر حاصل کرنے کی اہلیت کے پیمانے کو ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-550

ش ح۔   و ا ۔  ت ع۔



(Release ID: 1689978) Visitor Counter : 148