وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ میں شرکت
Posted On:
18 JAN 2021 10:12PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا گیا۔ٹرسٹیز نے ٹرسٹ کے سابق چیئرمین آنجہانی جناب کیشو بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ٹرسٹیز نے اتفاق رائے سے ٹرسٹ کے اگلے چیئرمین کے طورپر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا انتخاب کیا، تاکہ آنے والے دنوں میں اس کی رہنمائی ہوسکے۔وزیر اعظم نے ذمہ داری کو قبول کیا اور ٹیم سومناتھ کی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مل کر یہ ٹرسٹ بنیادی ڈھانچے، رہائش کے بندوبست ، تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بناسکے گا اورہماری عظیم وراثت کے ساتھ زائرین کا مضبوط رابطہ قائم کرے گا۔میٹنگ کے دوران سہولیات ، جاری سرگرمیوں اور پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ٹرسٹ کے کچھ معروف سابقہ چیئرپرسنز میں عزت مآب جام صاحب دگوجے سنگھ جی، جناب کنہیا لال منشی،ہندوستان کے سابق وزیر اعظم جناب مورار جی دیسائی، جناب جے کرشنا ہری ولّبھ، جناب دنیش بھائی شاہ، جناب پرسن وادن مہتا اور جناب کیشو بھائی پٹیل شامل ہیں۔
*************
ش ح۔ف ا۔ ن ع
(19.01.2021)
(U: 524)
(Release ID: 1689879)
Visitor Counter : 155
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam