وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ملک میں ایوین انفلوئنزا کی صورتحال
Posted On:
15 JAN 2021 6:17PM by PIB Delhi
15 جنوری 2021 کو مدھیہ پردیش (کوووں اور کبوتروں ) کے برہان پور، راج گڑھ ، ڈنڈوری ، چندواڑہ، مانڈلا، ہردا، دھار ، ساگر اور ستنا ضلعوں میں ، اتراکھنڈ (کووے اور چیل) کے دہرا دون ضلع ، دہلی (کووے) میں روہنی اور راجستھان (بطخ اور سیاہ سارس ) میں جے پور چڑیاگھر میں جنگلی پرندوں میں ایوین فلو (اے آئی ) کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں آنند/ بھگی رتھ کلوسیا اور چھتیس گڑھ کے بلود ضلع کے جی ایس پولٹری فارم میں اے آئی کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں 11 ریاستیں اے آئی سے متاثر ہوچکی ہیں۔
اس بیماری کے تئیں عوام کو بیدار کرنے کے لئے لوگوں کے بیچ ایوین فلو کے بارے میں غلط اطلاعات کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے مویشی پروری کے محکموں کے ساتھ ہوئی وی سی میٹنگ میں سکریٹری ( ڈی اے ایچ ڈی) نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے چیف سکریٹریوں/ حکام کو خط لکھ کر کہا کہ ملک کے لئے اے آئی نئی بیماری نہیں ہے۔2006 کے بعد یہ ہر سال سامنے آتی ہے۔ ملک اس بیماری کو موثر طریقہ سے کنٹرول کرتا رہا ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وائرس 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر آسانی سے ختم ہوجاتا ہے ، اس لئے اچھی طرح سے پکائے گئے پولٹری اور پولٹری اشیا انسانوں کے استعمال کے لئے محفوظ ہیں ۔ اس سلسلے میں ریاستوں سے متعلقہ محکموں کو پابندی نہ لگانے اور اے آئی سے پاک علاقوں / ریاستوں سے آئی پولٹری اور پولٹری اشیا کو فروخت کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
*************
ش ح ۔ف ا۔ م ص
U. No. 504
(Release ID: 1689650)
Visitor Counter : 88