وزیراعظم کا دفتر

سیاحوں کو فائدہ پہنچانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئےریل رابطہ کے ذریعہ اسٹیچو آف یونٹی کو  ملک کے مختلف حصوں سے جوڑا گیا: وزیر اعظم

Posted On: 17 JAN 2021 2:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 17 جنوری     وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ریل رابطہ کے ذریعے کیوڑیا کو ہر سمت سے جوڑنا ہر ایک کے لئے قابل فخراور  یادگار لمحہ ہے۔ جناب  مودی گجرات کے کیوڑیا سے ملک کے مختلف علاقوں کوجوڑنے  والی آٹھ ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست میں ریلوے سے متعلق متعدد منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے کیوڑیا اور چنئی ، وارانسی ، ریوا ، دادر اور دہلی کے درمیان  نئے ریل رابطے ، کیوڑیا اور پرتاپ نگر کے درمیان میمو سروس اور دبھوئی-چاندودکے درمیان  ریلوے لائن کی توسیع اور چاندود - کیوڑیا کے درمیان نئی  ریل لائن کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کیوڑیا کی ترقی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔ اس سے سیاحوں اور مقامی قبائلیوں دونوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے خود روزگار اور روزگار کی نئی راہیں  کھلیں گی۔

یہ ریلوے لائن نرمدا کے کنارے  کرنالی ، پوئچا اور گرودیشور  جیسے عقیدت کے حامل  مقامات کے درمیان  رابطہ فراہم کرے گی۔

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-480



(Release ID: 1689408) Visitor Counter : 114